ایم کیو ایم کے شہید ، اسیر اور لاپتہ کارکنا ن کی بازیابی و رہائی، ان کے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت کل مزار قائد نمائش چورنگی گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا
دھرنے کے شرکاء سے ایم کیوایم کے رہنما خطاب کریں گے اور لاپتہ ، اسیر اور شہید کارکنان کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے
احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرز، ڈپٹی کنونیرز، ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سمیت ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے
دھرنے میں شام 7بجے آفتاب احمد شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
کراچی ۔۔۔ 11؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شہید ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی و رہائی ، ان کے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کے تحت مؤرخہ 12؍ مئی 2016ء بروز بدھ شام 04:00 بجے شاہراہ قائدین مزار قائد نمائش چورنگی گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیاجائے گا ۔ احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرزڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، ڈپٹی کنونیرز، اراکین رابطہ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سمیت ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ایم کیوایم کے رہنما خطاب کریں گے اور شہید ،ا سیر اور لاپتہ کارکنان کے مسئلہ کو اجاگر کریں گے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کریں۔احتجاجی دھرنے میں شام 7:00بجے ایم کیوایم کے کارکن اور سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد شہید کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔