Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز کے قریب دوبم دھماکے
ایم کیو ایم کے مرکز عزیز آباد کے قریب دوبم دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا بم ایک رکشہ میں نصب کیا گیا تھا جو مرکزی سڑک پر واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 153 کے دفتر کے نزدیک کھڑا تھا۔ 
Read More    Posted on: 04 May 2013
امید پہ دنیا قائم ہے ، تحریر... قاسم علی رضا، بشکریہ جنگ
مایوسی، بے کسی اور بے بسی کے ماحول سے اگر کوئی انسان کو نکال سکتا ہے تو وہ صرف ’’امید ‘‘ ہے، امید پر دنیا قائم ہے ، امید ، انسانی زندگی کو مایوسی کی ڈگر سے نکال کر ہمت ، حوصلہ اور جہد کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے بشرطیکہ انسان عملیت پسند ہواور مایوسی کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں امید کی کرن سے استفادہ کرنے کو تیار ہوت وکامیابی حاصل کرسکتا ہے ۔۔۔۔
Read More    Posted on: 04 May 2013
مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات
مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی اور عام انتخابات 2013ء میں کھلی دہشت گردی ، قتل و غارتگری ،، نامزد امیدواروں کے عدم تحفظ اور ایم کیوایم کے دفاتر پر بموں سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی 
Read More    Posted on: 04 May 2013
ایم کیوایم آسٹریلیا سڈنی اور میلبورن کے زیرا ہتمام پاکستانی ہائی کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے
ایم کیوایم آسٹریلیا سِڈنی اور میلبورن کے زیر اہتمام ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے دہشت گردی کے ذریعے روکنے ، حق پرست امیدواروں ، کارکنوں اور الیکشن دفاتر پر بم دھماکوں کے خلاف سڈنی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور میلبورن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہروں کے بعد ایم کیوایم سڈنی اور میلبورن کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو احتجاجی پٹیشن پیش کی گئیں
Read More    Posted on: 04 May 2013
ایم کیوایم نے این اے 256، این اے 257اور پی ایس 117کے مرکزی الیکشن افسوں کا افتتاح کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عام انتخابات 2013کے سلسلے میں گزشتہ روز این اے 257ملیر ، این اے 256شاہ فیصل اور پی ایس 117پی آئی بی جہانگیر روڈ کے مرکزی الیکشن آفسوں کا افتتاح کردیا گیا ۔ملیر میں اے این 257کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ے رکن و پی ایس 127کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار اشفاق منگی اور پی ایس 121کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار ندیم رازی نے کیا ۔ پی آئی بی جہانگیر پی ایس 117کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و پی ایس 117کی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر صغیر احمد ،رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب ، این اے 252کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار رشید گوڈیل اور پی ایس 116کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمود عبد الرزاق نے کیا
Read More    Posted on: 04 May 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین 5مئی کو پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم ‘‘ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین مورخہ5مئی بروز اتوار کو ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں واقع ’’جناح پارک والا اسٹیڈیم‘‘میں ہونے والے انتخابی جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ انتخابی جلسہ عام کے سلسلے میں جہانیاں کے کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے اور جناح پارک والا اسٹیڈیم میں جلسہ عام کی تیاریاں اور انتظامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔
Read More    Posted on: 04 May 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صدر آصف زرداری سے فون پر گفتگو، ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہء خیال
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعہ کی شام صدرآصف زرداری سے فون پرگفتگوکی اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت کوگزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ایم کیوایم کے سیکٹرآفس اورالیکشن آفس پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے ، آج پاپوشنگرمیں ایم کیوایم کے یونٹ انچارج عادل رضوان کی شہادت اورکورنگی میں اے این پی کے امیدوارصادق زمان خٹک کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا
Read More    Posted on: 03 May 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے فون پر گفتگو، اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جن لوگوں نے اے این پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار کورنگی میں اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کوشہیدکیاہے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگزنہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات جمعہ کی شب اے این پی سندھ کے صدرسینیٹرشاہی سیدسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے شاہی سید سے صادق زمان خٹک اور انکے کم سن بچے کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی شہید کے سوگوار لواحقین اوراے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Read More    Posted on: 03 May 2013
دفاع وطن کی اس جنگ میں ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں، الطاف حسین، سکھرمیں انتخابی جلسہ سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اور شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیروترقی چاہتی ہے۔انہوں نے ملک بھر کے دانشوروں ، کالم نگاروں اورصحافیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی بچیوں کی بقاء وسلامتی اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان کو انتہاء پسندوں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کیلئے اتحاد کامظاہرہ کریں
Read More    Posted on: 03 May 2013
گردے کے عارضہ میں مبتلا طالبعلم کے علاج کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سکھر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کالج کے طالبعلم عبدالقدیر کے علاج معالجہ کے لئے دل کھول کر مالی تعاون کریں۔جناب الطاف حسین نے سکھر میں ایم کیو ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقدیر کے علاج کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔
Read More    Posted on: 03 May 2013

Urdu News Archive