Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحیفظ معارفی نے عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلا ن کردیا
اہلسنت علماء کونسل پاکستان ، کراچی کے مرکزی صدر علامہ مفتی عبد الحفیظ معارفی نے عام انتخابات 2013ء میں نامزد حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے اور عوامِ اہلسنت سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز 25رکنی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور توصیف خانزادہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔
Read More    Posted on: 06 May 2013
پاکستان کے روشن خیال اور لبرل عوام مصلحت کے لبادہ کو اتار کر طالبان دہشتگردوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔ایم کیو ایم برطانیہ

متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کوونٹری یونٹ کے زیر اہتمام کوونٹری میں پاکستاں میں 11 مئی کو ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر فیض احمدآرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ہاشم اعظم ، محمد احسان کے علاوہ ڈاکٹر جمیلہ اور اسٹیفن انجم نے خطاب کیا۔مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے خلاف طالبان دہشت گردوں کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے
Read More    Posted on: 06 May 2013
بم دھماکے کرنے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کرم ایجنسی میں جمیعت علماء اسلام( فضل الرحمن )کے انتخابی جلسہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں متعدد افرد کے جاں بحق ہونے اور پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے
Read More    Posted on: 06 May 2013
عزیزآباد میں بم حملوں میں زخمی ہونے والے کمسن شہریارجاوید کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عزیزآباد میں ایم کیوایم کے دفترپر بم حملوں میں زخمی ہونے والے کمسن بچے محمد شہریارجاوید کی شہادت پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کمسن شہریار دھماکہ کے وقت اپنے گھر میں تھا جہاں وہ بم میں استعمال کئے جانے والے مہلک مواد کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا اور دوروز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملا۔ 
Read More    Posted on: 06 May 2013
عزیز آبادمیں دہرے بم دھماکوں کا ایک اور کمسن زخمی چل بسا
جمعہ کی شب عزیز آباد نمبر 8 میں ایم کیو ایم کے دفتر پر طالبان دہشت گردوں کے بم حملوں کا ایک اور کم عمر زخمی شہریار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ساڑھے چار سالہ شہریار ولد محمد جاوید دھماکے کے وقت اپنے گھر کی کھڑکی کے قریب کھڑا تھا جہاں وہ بم میں رکھے گئے بال بیئرنگ اور دیگر مہلک مواد کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا ۔شہریار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں گذشتہ روز اس کا ایک حساس آپریشن کیا گیا۔رات گئے شہریار کی حالت نازک ہوگئی اور آج صبح سویرے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر خالق حقیقی سے جاملا۔
Read More    Posted on: 06 May 2013
چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملک کی لبر ل ، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ جاری مذموم کارروائیوں کو بد ترین اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔
Read More    Posted on: 06 May 2013
گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں شدید زخمی ہونے والےمعصوم بچے شہریار کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روزایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کے قریب یونٹ153میں ہونے والے بم دھماکو ں کے نتیجے میں شیدید زخمی ہونے والے پانچ سالہ معصوم بچے شہریار ولد جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)
Read More    Posted on: 06 May 2013
روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی و کالم نگار سید عباس اطہر کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی و کالم نگار سید عباس اطہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)
Read More    Posted on: 06 May 2013
جناب الطاف حسین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کیلئے ایمبولینس شروع کردی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خد مت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے لئے ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے ۔ایمبولینس سروس کاافتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کیااس موقع پرصوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا کے انچارج ارشد سبیل و اراکین کمیٹی،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حق پرست نامزد امید وار ان این اے 24سے جنید طارق قریشی ،پی کے 66سے مفتی یحییٰ ،پی کے 68سے ندیم عباس ،پی کے 64سے قیوم قریشی سمیت علاقہ معززین اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔ تقریب میں موجود علاقہ معززین نے ایمبولینس کا عطیہ دیا جانے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 6، مئی بروز پیر عمر کوٹ غوثیہ پبلک نرسری، سجاول ڈگری کالج گراؤنڈ ٹھٹھہ انتخابی جلسہ منعقد ہوگا جبکہ اجتماع لال قلعہ چوک ٹنڈو الہ یار میں ہو گا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام6، مئی بروزپیر کوسہ پہرتین بجے قلعہ چوک ٹنڈ وا لہ یاررعمر کوٹ غوثیہ پبلک نرسری ،سجاول ڈگری کالج گراؤنڈ ٹھٹھہ میں انتخابی جلسہ منعقد ہو گا جبکہ جلسے کا اجتماع لال قلعہ چوک ٹنڈو الہ یار میں ہو گا جس ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین تینوں شہروں میں لندن سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔
Read More    Posted on: 05 May 2013

Urdu News Archive