Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔


چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
 Posted on: 5/6/2013 1
چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
ملک کی لبر ل ، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف مذموم کاروائیاں بد ترین اور کھلی دہشت گردی ہیں ، الطاف حسین 
عوام نام نہاد شریعت کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ ہوکر ہرگز قبول نہیں کریں گے ، الطاف حسین 
پیپلزپارٹی کے دفتر کے باہر بم دھماکے پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی ہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔6، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملک کی لبر ل ، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ جاری مذموم کارروائیوں کو بد ترین اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم اور اے این پی کو اس کے آئینی ، جمہوری اور قانونی حق سے محروم رکھنے والے دہشت گرد اور ان کے سرپرست اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور معصوم و بے گناہ لوگوں کا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ملک و قوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے عفریت سے نجات ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد چاہے کتنی ہی بربریت اور قتل و غارتگری کرلیں لیکن وہ ملک کے باشعور عوام کو دین اسلام اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے حق سے محروم نہیں کرسکتے اور عوام نام نہاد شریعت کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ ہوکر ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے چارسدہ بم دھماکے میں پیپلز پارٹی زخمی کار کنان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتخابی دفتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انتخابی دفاتر اور سیاسی کارکنوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

5/14/2024 10:54:16 PM