Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات


مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات
 Posted on: 5/4/2013 1
مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات
وفد نے عام انتخابات میں دہشت گردی ، بم دھماکوں کی مذمت کی اورنامزد حق پرست امیدواران کی حمایت کا یقین دلایا
کراچی ۔۔۔03، مئی 2013ء 
مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور شمس الحق شمسی کی سربراہی میں مختلف امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی اور عام انتخابات 2013ء میں کھلی دہشت گردی ، قتل و غارتگری ،، نامزد امیدواروں کے عدم تحفظ اور ایم کیوایم کے دفاتر پر بموں سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، حق پرست امیدوار برائے PS-102 انور رضا اور علماء کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں تنظیم عزا کے وفد نے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے ملک بھر سے نامزد امیدواروں کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ انتخابی عمل کو دہشت گردی ،بم دھماکوں اور قتل و غارتگری کے ذریعے سبوتاژ کیاجارہا ہے اور یہ شرمناک عمل کرکے دراصل ملک کی سا لمیت سے کھیلا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ملاقات میں دہشت گردی اور بم دھماکوں میں ایم کیوایم حیدآباد کے نامزد امیدوار فخر الاسلام اور کراچی و حیدرآباد میں شہید کارکنان کے ایصال ثواب ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، دہشت گردی کے خاتمے ، ملک میں امن و امان کے قیام اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی ناکامی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے تنظیم عزا کے وفد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے عام انتخابات میں حق پرست امیدواران کی حمایت کا یقین دلانے پر دلی تشکر کااظہار کیا ۔ 


5/16/2024 3:42:09 AM