Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تمام سینئر اور نئے تحریکی ساتھیوں کے نام بانی وقائد الطاف حسین کا پیغام


 Posted on: 10/4/2020

 ایم کیوایم کے تمام سینئر اور نئے تحریکی ساتھیوں کے نام بانی وقائد الطاف حسین کا پیغام
پاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے اپنے بیانیہ پر میں آج تک قائم ہوں، الطاف حسین
 سیاسی اورمذہبی جماعتیں میرے بیانیے کو سیاق وسباق سے ہٹا کر اسے ملک دشمنی اور غداری سے تعبیر کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی سرتوڑ کوششوں میں
 لگ جایاکرتی تھیں، الطاف حسین
آج بھی بعض سیاسی رہنما اور اینکر پرسنز ،بعض لیڈروں پر غداری کے الزامات عائد کئے جانے پر تبصرہ کرنے لگتے ہیں کہ فلاں فلاں پرغداری کا الزام غلط ہے لیکن الطاف حسین پر لگایا جانے والا الزام درست ہے، الطاف حسین
 میرا نظریہ پورے سندھ کے چپہ چپہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین
 تمام کارکنان حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے اپنی صفوں کو تیزی کے ساتھ منظم کریں ،
 تحریکی کاموں کو بذریعہ سینہ گزٹ بھرپورطریقے سے چلانے کا آغاز کریں، الطا ف حسین

لندن۔۔۔4، اکتوبر2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام سینئر اور نئے تحریکی ساتھیوں کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرا جو بیانیہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے رہا ہے اس بیانیہ پر میں آج تک قائم ہوں لیکن تمام وفاپرست ساتھی اس امر سے بھی آگاہ ہوں گے کہ جو سیاسی اورمذہبی جماعتیں میرے بیانیے کو سیاق وسباق سے ہٹا کر اسے ملک دشمنی اور غداری سے تعبیر کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی سرتوڑ کوششوں میں لگ جایاکرتی تھیں اورآج بھی بعض سیاسی رہنما اور اینکر پرسنز ،بعض لیڈروں پر غداری کے الزامات عائد کئے جانے پر تبصرہ کرنے لگتے ہیں کہ فلاں فلاں پرغداری کا الزام غلط ہے لیکن الطاف حسین پر لگایا جانے والا الزام درست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس دہرے معیار کو دیکھ کر غیرجانبدار حلقے اس کے علاوہ اور کیا تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ایسے عناصر انتہائی درجے کے متعصب اورنسل پرست ہیں۔ آج جمہوریت کاراگ الاپنے والی کونسی سیاسی اورمذہبی جماعت ایسی ہے جس کے دورحکومت میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن نہ کیاگیا ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرا نظریہ پورے سندھ کے چپہ چپہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ سندھ کے عوام متحد ہوکر بالآخر سندھ کو وفاق کی غلامی سے آزادی دلاکر رہیں گے۔ کیونکہ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے اور اس آزادی کو طاقت سے کچلنے والے عناصر کے خلاف ہرقسم کی قربانی دینا حسینی سنت پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام وفاپرست کارکنان حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے اپنی صفوں کو تیزی کے ساتھ منظم کریں اور تحریکی کاموں کو بذریعہ سینہ گزٹ بھرپورطریقے سے چلانے کا ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ آغاز کریں۔ 

٭٭٭٭٭


4/19/2024 4:10:37 PM