Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔
Posted on: 9/21/2026
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔
رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق سمیت ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت
#17SepBirthdayOfAltafHussain
اٹلانٹا، جارجیا، 19 ستمبر 2026ء: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ کے زیرِ اہتمام قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی تقریب بروز ہفتہ، 19 ستمبر 2026ء کو اٹلانٹا، جارجیا کے النور بینکوئٹ ہال میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق، اٹلانٹا چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر محب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 17ستمبر جہاں مظلوم و محروم عوام کے لیے خوشی کا دن ہے وہاں ایم کیو ایم کے کارکنان کے لئے " تجدید عہد وفا " کا دن بھی ہے کہ جب ہمیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارا ہر عمل، ہمارا ہر کردار اور ہمارا ہر قدم جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ان کی تربیت کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے اپنی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام زمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ کٹھن سے کٹھن گھڑی میں بھی خون کے آخری قطرے تک قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر فنکاروں نے ایم کیو ایم کے نغمے گائے اور اس کی دھن میں خواتین و بچوں اور کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے الطاف حسین کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔ متحدہ قومی موومنٹ شعبہ نشرواشاعت یو ایس اے
10/14/2026 8:45:50 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us