Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹرنیشنل سیکٹریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون او ر سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر اظہار ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے


  بانی وقائد جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹرنیشنل سیکٹریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون او ر سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر اظہار ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے
 Posted on: 9/24/2026

 بانی وقائد جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے انٹرنیشنل سیکٹریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون او ر سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر اظہار ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے
پیغامات ارسال کرنیوالے جناب الطاف حسین کی خیر یت دریافت اور درازی عمر کیلئے دعا ئیں کرر ہے ہیں 
 
لندن ۔24ستمبر 2026ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کی خبرکے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھرسے انٹرنیشنل سیکٹریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ،واٹس اپ ، ای میل ،ٹوئٹ ،فیس بک ،انسٹا گرام اور دیگر ذرئع کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔پیغامات بھیجنے والوں نے جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین پر حملہ کا  فوری نوٹس لیں اور اس واقع میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کے قانون کے مطابق سز ادیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں او ر وہ مہاجروں سمیت کروڑوں مظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں لہٰذا حکومت برطانیہ کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کی سیکیورٹی کو حکومتی سطیٰ پر دیکھیں۔پیغامات ارسال کرنے والوں نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ حالت چاہے جیسے بھی ہوں وہ آخر ی سانس تک اپنے قائد سے وفاداری نبھائیں گے اور اس جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔پیغامات ارسال کرنے والوں میں مختلف سیاسی مذہبی وسماجی شخصیات، وکالائ، ڈاکٹرز ،انجینئر ز دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افرادمیںپاکستان،امریکہ،برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، سائوتھ افریقہ ،بیلجئم ، اوورسیز،خلیجی ممالک کی مختلف ریاستوں، برطانیہ کے مختلف یونٹس مانچسٹر ،برمنگھم ،بریڈ فورڈ ، ویمبلے،سائوتھ ہال ، ایسٹ لندن،برائٹن،سالائو،اوردیگریونٹس کے ذمہ داران وکارکنان جس میں خواتین ، بزرگ،نوجوان اوربچے بھی شامل ہیں، پیغامات ارسال کرنے والوںمیں افسوس ناک واقعہ پر غم وغصہ ،گہری تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین ہر نگہانی آفت سے محفوظ رکھے ،اپنی حفظ وامان میں رکھے ،دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنائے اور صحت وتندرستی کے ساتھ طویل زندگی عطا فرمائے آمین  
٭٭٭٭٭


9/27/2026 10:21:03 AM