Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارفصاحت علی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے عہدیدارسیدفصاحت علی کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فصاحت علی سوسائٹی سیکٹرکے سابق سیکٹرممبراوران دنوں سیکٹرکے الیکشن سیل کے رکن تھے آج وہ سیکٹرآفس سے جیسے ہی اپنے گھرواقع سندھی مسلم سوسائٹی پہنچے وہاں دہشت گردوں نے ان پر اندھادھندفائرنگ کی جسکے نتیجے میں فصاحت علی موقع پر ہی شہیدہوگئے۔
Read More    Posted on: 29 May 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی فیکس فائنڈ نگ کمیٹی (FFC) نے یونٹ64 سوسائٹی سیکڑ کے سابق سیکٹر ممبر سید فصاحت علی عرف عمیر کی شہا دت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
ایف ایف سی کے مطابق سید فصاحت علی عرف عمیر ولد سید نزاکت علی 1986ء سے تحریک سے وابستہ تھے اور اس دوران نہ صرف یونٹ ممبر کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے بلکہ سیکٹر ممبر کی حیثیت سے بھی کام کر چکے تھے ان دنوں وہ سوسائٹی سیکٹر میں الیکشن سیل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجا م درہے تھے
Read More    Posted on: 29 May 2013
سرفراز احمد شہید ، یاسر اقبال شہید ، فیصل ملک شہید کے قاتلوں اور سلیم احمد کو زخمی کرنے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکیا جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر ،یونٹ 183 کے یونٹ انچارج سرفراز احمد ، ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر کے کارکن یاسر اقبال ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 5-Eکے کارکن فیصل ملک کے بہیمانہ قتل اور ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Aکے کارکن سلیم احمد کے فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے
Read More    Posted on: 29 May 2013
ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقراررہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض میڈیاکے ذریعہ دیئے جانے والے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے منصب کے حوالہ سے کوئی سوال رابطہ کمیٹی میں زیرغورہے یا قائد تحریک جناب الطاف حسین، گورنر سندھ کے منصب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
Read More    Posted on: 29 May 2013
نومنتخب حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے سندھ اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد عزیز آباد قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں اور جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
حق پرست نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے سندھ اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر جاکر حق پرست شہداء کو سلامی پیش کی
Read More    Posted on: 29 May 2013
لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کچھی ، کاٹھیا واڑی ، بوہری اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو قتل و غارتگری ، بھتہ خوری کا نشانہ بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا شدید اظہار مذمت
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں لیاری کی کچھی ، کاٹھیا واڑی ، بوہری اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو قتل و غاررتگری ، بھتہ خوری کا نشانہ بنانے اور ان کی ا ملا ک کو نقصان پہچانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
Read More    Posted on: 29 May 2013
متحدہ قومی موومنٹ وفاق اورسندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔رابطہ کمیٹی کافیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ وفاق اورسندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔ اس بات کا فیصلہ قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کی تجاویزکی روشنی میں آج رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ایم کیوایم کل ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں بھی حصہ لے گی اورسینئرپارلیمینٹرین سید سردار احمد ایم کیوایم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔
Read More    Posted on: 29 May 2013
ایم کیوایم ماورائے عدالت قتل کئے گئے شہید کارکن اجمل بیگ کے صدمے سے باہر نہیں نکلی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے مزید تین کارکنان کو شہید اور ایک کارکن کوزخمی کردیا، حیدر عباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل تک صرف اہل بلوچستان اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھائے احتجاج کررہے تھے اب کراچی میں بھی ایک بار پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ، ایم کیوایم کے 9 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جبکہ سادہ لباس اہلکار نجی گاڑیوں میں ہر روز ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کا سلسلہ اجمل بیگ کی ماورائے عدالت شہادت پر تھما نہیں ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مسلسل ہلاک وزخمی کیا جارہا ہے
Read More    Posted on: 29 May 2013
مظفر گڑھ تحصیل جتوئی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5معصوم بچوں کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5معصوم بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے ہلاک ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زہریلا کھانا کھانے سے 5بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور واقعہ کے محرکات کو منظر عام پر لاکر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے 
Read More    Posted on: 29 May 2013
رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم بطور وکیل پیش
ایم کیو ایم کے نامزد انتخابی امیدوار رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے PS-114میں عرفان اللہ مروت کی انتخابی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے عدالت کے روبرو ڈاکٹر فروغ نسیم پیش ہوئے جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114میں انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہوئیں اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کی گئیں اور میرے مؤکل رؤف صدیقی جو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس حلقے میں انتخاب لڑرہے تھے ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں وہ بال بال بچے 
Read More    Posted on: 28 May 2013

Urdu News Archive