Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم بطور وکیل پیش


رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم بطور وکیل پیش
 Posted on: 5/28/2013
رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم بطور وکیل پیش 
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے عرفان اللہ مروت کا نوٹیفیکیشن جاری ہوجانے یا حلف اٹھالئے جانے، دونوں صورتوں میں رؤف صدیقی کی پٹیشن پر فیصلہ مکمل طور پر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایات
کراچی۔۔۔۔۔28مئی، 2013ء
ایم کیو ایم کے نامزد انتخابی امیدوار رؤف صدیقی نے سندھ اسمبلی کے حلقے PS-114میں عرفان اللہ مروت کی انتخابی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، رؤف صدیقی کی جانب سے عدالت کے روبرو ڈاکٹر فروغ نسیم پیش ہوئے جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114میں انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہوئیں اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کی گئیں اور میرے مؤکل رؤف صدیقی جو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس حلقے میں انتخاب لڑرہے تھے ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں وہ بال بال بچے جس کا ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہے۔ فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے میں 24سے زائد پریزائڈنگ افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے تین نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہوئی ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں 29مئی کو ہماری پٹیشن کی سماعت ہے اور اسی دن اراکین سندھ اسمبلی اپنا حلف اٹھائیں گے ، انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ رؤف صدیقی کی پٹیشن کی سماعت سندھ اسمبلی کے اجلاس ہونے یا عرفان اللہ مروت کے نوٹیفیکیشن کے باوجود 29مئی کو ہی کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ان دلائل کی روشنی میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوہدایت کی کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ PS-114کے عرفان اللہ مروت کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے یا حلف اٹھانے کی صورت میں رؤف صدیقی کی پٹیشن پر دونوں جانب سے اثر انداز ہوئے بغیر فیصلہ مکمل طور پر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔ 

5/15/2024 9:27:22 AM