Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
قومی بجٹ 2013-14 پر ایم کیوایم کے تفصیلی مؤقف کی تیاری کیلئے قائد تحریک الطاف حسین نے منتخب نمائندوں، آئینی و قانونی ماہرین اور ماہرین معاشیات کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بدھ کے ر وز قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے قومی بجٹ 2013-14 پر ایم کیوایم کے تفصیلی مؤقف کی تیاری کیلئے تمام حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، کا مورخہ 14،جون 2013ء کو بعدنماز جمعہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی 
Read More    Posted on: 12 Jun 2013
احساس تحفظ (قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکرانگیز لیکچر)
میراآپ سب سے سوال ہے ۔۔۔اور وہ سوال یہ ہے کہ حیات کے Survival کیلئے ،حیات کی بقاء کیلئے جہاں ہوا، پانی، خوراک ، وٹامنزاورمنرلز اوردیگر ضروری اشیاء کا عمل دخل ہے وہاں حیات، زندگی ، Survival کیلئے کس اہم بات کا احساس کرنا ضروری ہوتا ہے ؟وہ کون سااحساس ہے جسے ختم کردیا جائے تو صرف وہ احساس ہی ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھSurvival یعنی بقاء، حیات اور زندگی بھی ختم ہوجایا کرتی ہے۔ اس سوال کو مزیدآسان انداز میں اس طرح بیان کیاجاسکتا ہے کہ وہ کون سی Human Instinct یعنی انسانی جبلت یا Living Instinct حشرات الارض کیلئے بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی انسان کیلئے؟۔اس سوال کا جواب ہے ’’احساس تحفظ ‘‘
Read More    Posted on: 12 Jun 2013
پاکستان میں انصاف کا نظام بہتر بناکر ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، قائد تحریک الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جس ملک میں انصاف کا نظام خراب ہوجائے وہاں لاقانونیت معمول بن جایا کرتی ہیں اور پاکستان میں انصاف کے نظام کو بہتر بناکرہی ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامز ن کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، اے پی ایم ایس او اوردیگر شعبوں کے ارکان ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 12 Jun 2013
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع کے شرکاء سے میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے خطاب کیا اس موقع پر آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان و ہمدردوں کے علاوہ میلبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے انچارج نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو پودا آج سے35برس قبل جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں خون کے عطیات کا کیمپ
اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع اور خون عطیہ کرنے کے عالمی دن 14کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خون کے عطیات دینے کا کیمپ لگایا گیا جس میں یوم تاسیس کے اجتماع میں شریک نوجوان طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں پہنچ کر
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں میٹرک اور انٹر کے جنرل اور سائنس گروپ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں جناب الطاف حسین کی جانب سے شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے
اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں میٹرک اور انٹر کے جنرل اور سائنس گروپ کے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کے بعد 
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کیک کاٹا گیا
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، مصطفےٰ عزیزآبادی،محمدانور، سیدطارق میر، قاسم علی رضا، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان،خواتین کارکنان اوریوکے یونٹ کے ارکان بھی موجودتھے۔
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
ملک اور معاشرے کے ہر مرض کا علاج علم کے حصول میں ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک اورمعاشرے کے ہرمرض کاعلاج علم کے حصول میں ہے،فاتح عالم بننے کیلئے تلوار کا استعمال ضروری نہیں بلکہ علم حاصل کرکے بھی فاتح عالم بناجاسکتاہے۔علم خداہے اورخداعلم ہے۔ جولوگ خداکو حاصل کرناچاہتے ہیں وہ علم حاصل کریں، انسان جتناعلم حاصل کرتاجاتاہے اتناہی خداسے نزدیک ہوتاہے ۔جہاں علم ہوگاوہاں دور دور نفرت نہیں ہوگی بلکہ صرف اورصرف محبت ہوگی،وہاں فرقہ واریت نہیں ہوگی اورانسان مذہب اورفرقہ واریت کے نام پر انسانوں کا قتل نہیں کرے گا۔بدنصیب اورقابل مذمت ہیں وہ لوگ جولڑکیوں کوتعلیم کے حصول سے روکتے ہیں اوراسلام کے نام پرلڑکیوں کے اسکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں،اگراسلام میں عورتوں کاتعلیم حاصل کرناممنوع ہوتاتوعورتوں پر قرآن کا پڑھنا حرام قراردیدیا جاتا۔جناب الطاف حسین نے ان فکرانگیز خیالات کااظہارآج ایم کیوایم کی طلبہ تنظیم ’’ اے پی ایم ایس او ‘‘یعنی آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کاپورا خطاب ’’ علم ‘‘ کے موضوع پر تھااورانہوں نے قرآنی آیات، احادیث نبویؐ ، مختلف حکایات ،قدیم روایات اورسائنسی مثالوں کے ذریعے علم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اورنئی نسل خصوصاًطلبہ وطالبات پر ذوردیاکہ وہ ملک اورمعاشرے کی تعمیروترقی کیلئے علم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
ایم کیوایم نے ’’وفاقی شیڈو بجٹ ‘‘ سال 2013ء 2014ء پیش کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوایم کی ’’بجٹ و معیشت ٹیم ‘‘ کی جانب سے تیار کئے گئے 4ہزار ارب کا’’وفاقی شیڈو بجٹ برائے سال 2013ء اور 2014ء‘‘ پیش کردیا ہے جس میں بجٹ خسارہ ساڑھے 7سو ارب ظاہر کیا گیا ۔شیڈو بجٹ کے ذیلی مندرجات کے مطابق انرجی کے شعبے میں ڈھائی سو ارب کی سبسڈی دی گئی ،250ارب پانی ، بجلی اور توانائی کیلئے ،400ارب ملک کی ترقی کو تیز کرنے ، 500ارب دفاع کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح کو 16فیصد سے کم کرکے 10فیصد ، درآمد ڈیوٹی کو 5فیصد اور صنعتی ترقی کیلئے ڈیوٹی زیرو رکھی گئی ہے اور پیٹرولیم لیوی کو ختم کرنے کا عندیہ دیا 
Read More    Posted on: 11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کا35 واں یوم تاسیس ؍کارکنان کی جانب سے نائن زیرو پر تجدید عہد وفا کیا گیا
گیارہ جون 2013کواے پی ایم ایس اوکے 35ویںیومِ تاسیس کے موقع پر10جون کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتجدیدعہدوفامنعقدکیاگیاجس سے ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااورکارکنان کواے پی ایم ایس اوکے35ویںیوم تاسیس کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی 
Read More    Posted on: 11 Jun 2013

Urdu News Archive