Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی ؍بینرز اور پلے کارڈز


قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی ؍بینرز اور پلے کارڈز
 Posted on: 5/25/2014
قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ریلی ؍بینرز اور پلے کارڈز
کراچی ۔۔۔25، مئی2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کے روز تبت سینٹر کراچی پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں اطراف کی عمارتوں پر بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کئے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے ، مطالبات ، اشعار اور کلمات درج تھے ۔ یہ بینرز اور پلے کارڈز انگریزی اور اردو زبان میں تحریر تھے جوایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز ، زونز ، شعبہ جات اور مختلف انجمنوں کی جانب سے لگائے گئے تھے جن پر ’’ہماری آنکھ کی روشنی جسم کی طاقت اور دل کی قوت ،الطاف حسین ‘‘’’قابلِ احترام ، قابل اعتماد ، سب کا پیارا ، الطاف حسین ‘‘’’دلوں کے شہر میں قائد میرا امام رہے ‘‘’’قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کو برطانیہ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کیاجائے ‘‘’’ہر قدم ہر راستے قائد تیرے واسطے ‘‘’’عقیدتوں کے انداز کو دوام رہے ‘‘’’ہم کو منزل نہیں رہنما چاہئے ‘‘\"Rally For Altaf Hussain The Voice Of Common People\"Mr David Cameron & MRS Theresa May\" Facilitate Return of Items Unnecessarily Siezed By،The MET Police From Mr. Hussain\'s House \"اور برطانوی حکومت سے یہ سوالات بھی درج تھا کہ ’’ کیا سکے جمع کرنا منی لانڈرنگ ہے؟‘‘،’’کہ جناب الطاف حسین کے گھر سے ان کی کم عمر صاحبزادی کا لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کو کس قانون کے تحت لیجا یا گیا ہے؟‘‘ اور برطانوی حکومت سے یہ مطالبہ بھی درج تھا کہ بینک اکاؤنٹ ہر فرد کا حق ہے لہٰذا جنا ب الطاف حسین سے یہ بنیادی حق نہ چھینا جائے ۔سمیت جناب الطا ف حسین سے محب اور اظہار یکجہتی کے لیے مختلف اشعار اور الفاظ جلی حروف میں تحریرکئے گئے تھے۔

4/18/2024 7:31:42 PM