Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے یکجہتی ریلی کی قراردادیں
Posted on: 2/23/2014
*
آج کی اس عظیم الشان اور تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ ہے ۔
*
آج کی اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، غیرمسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں، اسکولوں اوربازاروں میں خودکش حملوں اوربم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہیں۔
*
آج کی اس تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، لیویز اور پولیس کے افسران وجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورشہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہیں اور تمام شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک بھرکے محب وطن عوام انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
*
آج کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے ، کسی ایک فرقہ، فقہہ،عقیدہ یامسلک کے ماننے والوں کی جاگیر نہیں ۔ پاکستان میں آباد سکھ، ہندو، عیسائی اوردیگر غیرمسلم بھی پاکستان کے مساوی شہری ہیں اور انکا بھی پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا اس کے مسلم شہریوں کا۔
پاکستان کے غیرمسلم شہریوں کو اپنی عبادات قائم کرنے اور ان میں مکمل آزادی اورتحفظ کے ساتھ عبادت کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا پاکستان کے مسلم شہریوں کو مساجد بنانے اور ان میں عبادت کرنے کا حق ہے ۔
*
آج کا عظیم الشان اجتماع متفقہ طورپر قرارداد منظور کرتا ہے کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔
*
آج کا اجتماع وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزومطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔
*
آج کا اجتماع یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گرد وں اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کامکمل سوشل بائیکاٹ کیاجائے ۔
9/4/2026 7:01:05 PM
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us