Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردعبدالصمدکے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردعبدالصمدکے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 2/10/2014
ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردعبدالصمدکے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
عبدالصمدشہیدکے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،رابطہ کمیٹی 
کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹ آپریشن کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں
عبدالصمدشہیدکی مغفرت کیلئے دعا، سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی۔۔۔10، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے ہمدردعبدالصمدولدمحمدعلی کومسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ عبدالصمدکے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف جاری ٹارگٹ آپریشن کے باوجودتسلسل کے ساتھ سرعام دہشت گردی کے واقعات میں ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب پولیس وقانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکار دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں جوانہیں گھروں اوردوران چیکنگ گرفتارکرکے انسانیت سوزبہیمانہ تشددکانشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عبدالصمدکوموٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیاگیاجب وہ اپنے گھرسے اپنی بیٹری چارجنگ کی دکان کھولنے کیلئے رکشے سے اتررہے تھے۔رابطہ کمیٹی نے عبدالصمدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالصمدشہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم ناظم آبادسیکٹرکے ہمدردعبدالصمدکے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

4/18/2024 3:10:26 AM