Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے لگایا


 ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے لگایا
 Posted on: 9/22/2026

ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے لگایا
ہمیں الطاف بھائی کے خلاف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، الطاف بھائی عظیم انسان ہیں۔ طارق چوہدری
 برطانیہ کے ماہرقانون عمران بشیر نے اسٹیج پرآکر جناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی 
 پوری قوم الطاف بھائی کاراستہ دیکھ رہی ہے اورالطاف بھائی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیدتسنیم حیدر

لندن …… 22  ستمبر 2026ء
لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے اجتماع میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے چیئرمین طارق چوہدری بھی شریک تھے۔ جو کبھی جناب الطاف حسین کے شدید مخالف تھے اوران کی رہائش گاہ پراحتجاجی مظاہرے کرنے والوں میں شامل تھے۔ جناب الطاف حسین نے انہیں تقریب میں دیکھا تواسٹیج پر بلایا،طارق چوہدری نے جناب الطاف حسین سے گلے لگ کرانہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر طارق چوہدری نے کہاکہ خداکی قسم ہمیں الطاف بھائی کے خلاف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، جب ہمیں اپنی غلطی کااحساس ہواتومیں نے ٹی وی پر آکرالطاف بھائی سے معافی مانگی، بھائی نے مجھے گلے سے لگایا، الطاف بھائی عظیم انسان ہیں۔ طارق چوہدری نے ”الطاف بھائی …… زندہ باد“ کانعرہ بھی لگایا۔ 
اس موقع پر برطانیہ کے ماہرقانون اورتھنک ٹینکر عمران بشیر نے بھی اسٹیج پرآکر جناب الطاف حسین کوگلے لگ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرانہوں نے برطانیہ میں آبادمسلم کمیونٹی کے بارے میں پائی جانے والی نفرت کے خاتمے اور امن وبھائی چارے کے چارٹر کوایک فریم کی شکل میں جناب الطاف حسین کوپیش کیا۔جناب الطاف حسین نے ان کی کاوش کوسراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔
 اس موقع پر انجمن سادات یوکے کے سربراہ سید تسنیم حیدرنے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کو ان کی 73 ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ پوری قوم الطاف بھائی کاراستہ
دیکھ رہی ہے اورالطاف بھائی کے ساتھ کھڑی ہے اورانہیں ہیپی برتھ ڈے کہتی ہے۔





 


9/22/2026 4:32:01 PM