Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوامی انقلاب برپا کیا


ایم کیوایم نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوامی انقلاب برپا کیا
 Posted on: 3/18/2026

ایم کیوایم نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوامی انقلاب برپا کیا تمام وفاپرستوں کوایم کیوایم کا42 واں یوم تاسیس مبارک ہو #MQM42YearsWithAltaf آج ایم کیوایم کا42 واں یوم تاسیس ہے اور میں ایک ایک یونٹ، سیکٹراورزون کے تمام وفاپرست ساتھیوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں، بچوں اورساتھیوں کے تمام اہل خانہ کوڈھیروں مبارکباداوردعائیں پیش کرتاہوں۔ ایم کیوایم سے قبل 11جون 1978ء کو آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن APMSO قائم ہوئی جس نے مہاجرطلبہ کے حقوق کے لئے آوازبلند کی جس پر طلبہ میں اس کی حمایت اورمقبولیت تیزی سے بڑھی تو مخالفین نے طاقت اور بندوق کے ذورپر ہمیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا، ہم نے علاقوں میں تحریک کا پیغام پھیلانا شروع کردیا، مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں، حق تلفیوں کے خاتمے اورمسائل کے حل کے لئے 18مارچ 1984ء کو ایم کیوایم کی بنیاد ڈالی۔گلی گلی جاکرلوگوں کو تحریک کاپیغام دیا،انہیں متحد کیااور پھر پورے ملک نے دیکھاکہ ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقہ کے اُن پڑھے لکھے نوجوانوں کو بلدیات اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کاممبربنایا جوالیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کرانے، اپنی انتخابی مہم کے لئے بینرزتک لگانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، ان کے کاغذات نامزدگی کی فیس تک MQM نے جمع کرائی، ایم کیوایم نے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ایک عوامی انقلاب برپاکیا، عوام نے امیدواروں کے نہ نام دیکھے اورنہ ہی چہرے دیکھے بلکہ انہوں نے صرف یہ دیکھاکہ یہ الطاف حسین کانامزد کردہ ہے، انہوں نے MQM کاپرچم اور اس کاانتخابی نشان دیکھااور گمنام نوجوانوں کواقتدارکے ان ایوانوں میں پہنچایاجس کاوہ تصور تک نہیں کرسکتے تھے۔  کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں غریب ومتوسط طبقہ کایہ انقلاب دیکھ کر ہمارے پاس پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، آزادکشمیر اوراندرون سندھ سے وفودآنے لگے کہ ہم نے پاکستان میں ایم کیوایم جیسی سچی عوامی جماعت نہیں دیکھی جواس طرح عوام میں انقلاب برپاکررہی ہو، ہم بھی ایم کیوایم میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔لہٰذاہم نے ایم کیوایم کادائرہ پورے ملک تک پھیلانے اورتمام پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکرنے کے لئے ایم کیوایم کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔   ہوناتویہ چاہیے تھاغریب اورمتوسط طبقہ کے وہ نوجوان جو MQM کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور بینرپوسٹرتک بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے،جوغربت، تنگدستی کے ماحول سے آئے تھے اور انہیں ایم کیوایم نے بڑے بڑے ایوانوں میں پہنچایاتھاوہ اپنی ایم کیوایم کے شکرگزار ہوتے، اپنے نظریہ پر مضبوطی سے قائم رہتے اور غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کے حصول اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھتے لیکن جب وہ اسمبلیوں میں جاگیرداروں، وڈیروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں کے ساتھ بیٹھے تو اپنے نظریہ پرقائم رہنے اور جاگیرداروں وڈیروں کاذہن بدلنے کے بجائے خودبدل گئے، جو دو بدی کی چپلوں میں آئے تھے،ان کے دماغ عرش پر پہنچ گئے، وہ اپنی تحریک، اپنے نظریہ اور شہیدوں کوبھول گئے اورپھر غداریوں پر غداریاں ہونے لگیں، وہ جس ایم کیوایم کے نام سے ایوانوں میں پہنچے، دشمنوں کے ساتھ ملکر اُسی ایم کیوایم کودفن کرنے کے اعلانات کرنے لگے، جس الطاف حسین کی بدولت اسمبلیوں کی رکنیت، وزارتیں، میئرشپ ملی،احسان فراموشی کرتے ہوئے اسی پربیہود الزامات لگانے لگے، گالیاں دینے۔22  اگست 2016ء کے بعد الطاف حسین کی ایم کیوایم پر قبضہ کرلیا،ایم کیوایم کے بانی کا نام ہی تحریک کے آئین سے نکال دیا، ایم کیوایم کے مرکز اورمہاجروں سمیت تمام محروم قوموں کی امیدوں، محبتوں اورچاہتوں کے مرکز نائن زیرو کوسیل کیاگیا اور آگ لگانے کے بعد بلڈوزکیا گیا توتحریک سے غداریاں کرنے والے اس پر خوشیاں مناتے رہے۔اورایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کرنے والی قوتوں کے ساتھ ملکریہ اعلانات کرتے رہے کہ ہم ایم کیوایم کودفن کریں گے،وہ ایم کیوایم پرپابندی کے مطالبے کرتے رہے۔  اس کے باوجودوہ ساتھی جنہوں نے اپنے نظریہ اورظرف وضمیر کاسودانہیں کیا، جو اپنی وفاپر قائم رہے اورتمام تر جبروستم کے باوجود جدوجہد کرتے رہے اورآج ایم کیوایم کا42واں یوم تاسیس منارہے ہیں۔ میں ایسے تمام وفاپرستوں کوایم کیوایم کے یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتاہوں اور ان کی ثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ آج کادن جہاں 42 واں یوم تاسیس منانے کادن ہے وہیں یہ سوچنے کابھی مقام ہے کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوکس بیدری سے شہید کیاگیا، انہوں نے کس طرح قربانیاں دیں۔ میں آپ سے یہی کہتاہوں کہ یہ مت دیکھئے کہ غداری میں کون آگے بڑھا بلکہ یہ دیکھئے کہ وفاداری میں جان کس نے دی۔آج یوم تاسیس کے موقع پر ہمیں اپنے عمل کاجائزہ لینا چاہیے اوراپنی غلطیوں اورکوتاہیوں کاازالہ کرنا چاہیے۔آج کادن تقاضہ کرتاہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنے شہدا کے لہوکو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اپنے اسیر ساتھیوں کی خبرگیری کریں گے، ان کی جائزحاجات اورضروریات کاخیال رکھیں گے، شہیدوں اورلاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی خبرگیری کریں گے، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے۔ میں تحریک کے تمام بزرگوں، ماؤں بہنوں خصوصاً نوجوانوں سےکہتاہوں کہ وہ اپنےآپ کونظریاتی طورپر مضبوط بنائیں، اس کے لئے ایم کیوایم کالٹریچر اورمیرے خطابات اوربیانات پڑھیں، تحریکی جدوجہد کا مطالعہ کریں،آپ نظریاتی طورپرمضبوط ہوں گے توآپ کے ذہنوں سے ہرقسم کامیل نکل جائے گااورآپ کا ذہن اورروح پاک ہوجائے گی۔  میں شہیدوں کے ایصال ثواب اورلاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے دعاکرتاہوں اورتمام تر مصائب ومشکلات کے باوجود تحریک کاکام کرنے والے ساتھیوں کو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ الطاف حسین ایم کیوایم کے یوم تاسیس پر جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب 18مار چ 2026ء

3/22/2026 10:55:38 AM