Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے


فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے
 Posted on: 11/27/2024
فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن اورنہتے مظاہرین پر فوج ، رینجرز اورپولیس کے یزیدی مظالم اورقتل وغارتگری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔26نومبر2024ء کی رات دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی جعلی حکومت، فوج، رینجرز اورپولیس نے یزیدی مظالم کی نئی مثال قائم کی ،پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین کی گاڑیوں کو تباہ وبرباد کیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے کنٹینر کو آگ لگادی ، جلوس کے نہتے مظاہرین کونہ صرف اسنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا بلکہ سیدھی فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو شہید وزخمی کردیا۔اسی طرح ایک مرتبہ پھر معصوم ونہتے عوام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لیے ۔ 
فوج نے 1971ء میں نہتے بنگالیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ 93 ہزار فوجیوں کو جنرل نیازی کی سربراہی میں بھارت کے فوجی جرنیل اروڑہ سنگھ کے آگے ہتھیارڈالنے پڑے اور سرینڈر کی دستاویز پر دستخط کرنے پڑے ،آج پھر فوجی جرنیل سابقہ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرارہے ہیں ، انہیں اپنے یزیدی مظالم پر توبہ کرنی چاہیے اور اپنے ملک کے نہتے عوام پر گولیاں چلانے کا عمل بندکردینا چاہیے ،اپناغصہ اپنے ملک کے نہتے عوام کے بجائے بھارتی فوجیوں پر نکالنا چاہیے جنہوں نے کشمیرچھین لیا لیکن وہ اپنے ہی ملک کے نہتے شہریوں پرطاقت آزما رہے ہیں۔ انہیں سوچنا چاہئے کہ کیا اپنے ملک کے عوام پر ظلم وبربریت سے عوام میں فوج کے خلاف مزید نفرتیں جنم نہیں لیں گی ؟
اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے نہتے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں پر ظلم وبربریت کے مناظر دیکھ کر مجھے 19، جون1992ء کافوجی آپریشن یاد آگیا جب فوج نے کراچی اور حیدرآبادمیں لشکرکشی کرکے الطاف حسین کے چاہنے والوں کا قتل کیاتھا۔ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 25 ہزار کارکنوں کوقتل کیاگیا ، سینکڑوں کومعذور کیاگیا، سینکڑوں کارکنوں کولاپتہ کیاگیاجن میں سے درجنوں آج بھی لاپتہ ہیں۔ 
یہ مظالم دیکھ کرپی ٹی آئی خصوصاً پنجاب اور ملک بھرکے عوام کو احساس ہوا ہوگا کہ فوجی جرنیلوں نے کس طرح ایم کیوایم کے کارکنوں کوقتل کرکے الٹا الطاف حسین اورایم کیوایم پر الزامات لگائے ، ہمیں ہی بدنام کیا اورایم کیوایم کوپنجابیوں ، پشتونوں، سندھیوں اور دیگرقوموں کادشمن قراردیا۔
میں ،پنجابیوں، سندھیوں، بلوچوں ، پشتونوں، کشمیریوں، ہزاروال ، گلگتیوں اوربلتستانیوں کو کہتاہوں کہ خدارا ایم کیوایم کی تاریخ پڑھیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ہم پر کتنا ظلم ڈھایاگیا ، جس طرح ہمارا قتل عام کیا گیا اورہمیں ہی دہشت گرد قراردیاگیااسی طرح آج عمران خان کے ساتھیوں کو قتل کرکے انہی پر الزام لگایا جارہاہے اورکہاجارہا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کوماربھگایا۔
فارم 47 کی جعلی حکومت میں شامل پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں اور وزراء بشمول وزیرداخلہ محسن نقوی نے جس طرح پرامن مظاہرین کو دھمکیاں دیں ، ان پر لشکرکشی کی،غروروگھمنڈ کامظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کا مذاق اڑایا،انہیں بزدل کہا اور اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا جشن منایا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ان بے گناہ شہیدوں کا لہوضروررنگ لائے گا اورظالم حکمرانوں کو ایک دن اپنے ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ نہتے عوا م پریزیدی مظالم ڈھاکرخوشیاں منانے والوں کو انشاء اللہ قدرت کے مکافات عمل کاسامنا کرنا پڑے گا ۔

الطاف حسین 
فکری نشست نمبر 165
27، نومبر2024ء 



12/13/2024 1:48:52 PM