کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، تشدداورجلاؤگھیراؤ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
چہلم سے ایک روز قبل پیش آنے والاواقعہ کراچی میںفرقہ وارانہ فساد کی اس سازش کاحصہ ہے ۔ الطاف حسین
میں کراچی کے شیعہ اورسنی اورتمام فقہوںاورمسلکوں کے ماننے والے عوام سے ہاتھ جوڑ کراپیل کرتاہوں کہ خدارا فسادکی ان سازشوں کوسمجھیں
اپنے اپنے عقائدپر قائم کررہتے ہوئے فرقہ وارنہ ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کی فضاکوفروغ دیں۔جناب الطاف حسین
لندن … 25 اگست 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، تشدداورجلاؤگھیراؤ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں دونوجوانوں کے جاںبحق اورکئی کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے اورمیری ایم کیوایم نے برسوں کی جدوجہد کرکے کراچی سے فرقہ وارانہ فساد کاسلسلہ بندکرواکرشہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادکی فضاء قائم کی ہے لیکن ایک سازش کے تحت اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کی فضاء کوخراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ شہدائے کربلا کے چہلم سے ایک روز قبل پیش آنے والایہ واقعہ کراچی میںفرقہ وارانہ فساد کی اس سازش کاحصہ ہے تاکہ ایک بارپھر کراچی کے عوام کو شیعہ سنی کی بنیاد پر آپس میں لڑایاجائے اورکراچی کوایک بارپھراسی 70 اور80کی دہائی میں پہنچادیاجائے جہاںاسی طرح شیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکا کر مہاجرعوام کوآپس میںلڑایاجاتاتھاتاکہ وہ اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے بجائے آپس میںہی لڑتے رہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کراچی کے شیعہ اورسنی اورتمام فقہوںاورمسلکوں کے ماننے والے عوام سے ہاتھ جوڑ کراپیل کرتاہوں کہ خدارا فسادکی ان سازشوں کوسمجھیںاوراپنے اپنے عقائدپر قائم کررہتے ہوئے فرقہ وارنہ ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کی فضاکوفروغ دیں۔جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے خطبات اورمجالس میں امن وبھائی چارے کادرس دیں۔ جناب
الطاف حسین نے آج کے واقعہ میں جاں بحق ہونیو الے نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اور زخمیوںکی جلدصحتیابی کی دعاکی۔