Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی آڑ میں نسل کشی کی جارہی ہے۔ الطاف حسین


کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی آڑ میں نسل کشی کی جارہی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/30/2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی آڑ میں نسل کشی کی جارہی ہے۔ الطاف حسین
 کراچی میں کاسب سے بڑامسئلہ جان ومال کاتحفظ ہے، شہریوں کو لوٹا جارہا ہے،معمولی مزاحمت پر روزانہ بے گناہ نوجوانوںکو گولیاںماری جارہی ہیں
 پولیس کے افسران واہلکارخود بھی ڈکیتی اوراغوا کی وارداتیں کررہے ہیں
حکومت، پولیس ،رینجرزکوئی بھی شہریوںکوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کیلئے تیارنہیں ،شہریوں کو اپنے تحفظ کے لئے خود بندوبست کرنا ہوگا ۔الطاف حسین

لندن …  30  مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہرکے نوجوانوں کے قتل اوراسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں کاسب سے بڑامسئلہ جان ومال کاتحفظ ہے،شہرمیں اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے شہریوںکولوٹاجارہاہے،معمولی مزاحمت پر روزانہ معصوم وبے گناہ نوجوانوںکو گولیاںماری جارہی ہیں، رواں مہینے میں درجنوں گھروں کے چراغ گل کئے جاچکے ہیں لیکن حکومت سندھ ، پولیس رینجرز اورتمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے شہریوں کوان ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے رحم وکرم پر چھوڑدیاہے۔ حکومت سندھ ،پولیس،رینجرز ان کارروائیوں کی روک تھام کے بجائے نہ صرف اس ساری صورتحال سے لا تعلق ہیں بلکہ شہریوں کی جانب سے سوال کرنے پر وہ ان وارداتوںکے جوازپیش کرتی ہیں اوراس طرح اسٹریٹ کرمنلز کی حمایت کرتے ہیں۔ پولیس کے افسران واہلکارخود بھی ڈکیتی اوراغوابرائے تاوان کی وارداتیں کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ساری صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی آڑ میںاہلِ کراچی کی نسل کشی کی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے شہرکے عوام سے کہاکہ جب حکومت، پولیس ،رینجرزکوئی بھی آپ کو جان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں اورشہریوں کے تحفظ کے بجائے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرے توایسی صورت میں شہریوں کواپنے تحفظ کے لئے خود بندوبست کرنا ہوگا ، محلہ کمیٹیاں تشکیل دیکر اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اورٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔  
٭٭٭٭٭


4/29/2024 12:05:19 PM