Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف مردہ باد کہنے والا غدار ہے یاپاکستان کوعملاً توڑ دینے والے بڑے غدارہیں؟ الطاف حسین


 صرف مردہ باد کہنے والا غدار ہے یاپاکستان کوعملاً توڑ دینے والے بڑے غدارہیں؟ الطاف حسین
 Posted on: 3/25/2024

 صرف مردہ باد کہنے والا غدار ہے یاپاکستان کوعملاً توڑ دینے والے بڑے غدارہیں؟ الطاف حسین
صرف مردہ باد کہنے پرمیراگھر دس سال سے seal ہے لیکن جنہوںنے پاکستان توڑ دیاان کوکیاسزاملی؟الطاف حسین
کرپٹ جرنیل ہی اصل غاصب ، جمہوری نظام میں خلل ڈالنے والے اور عوام کوتقسیم کرنے والے ہیں
آج پنجاب کے عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیں ،انہیں پتہ چل گیاہے کہ اصل غدار کون ہیں
ایم کیوایم رولنگ ایلیٹ کاتسلط ختم کرکے غریب مڈل کلاس لوگوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے
نوجوانوںکافرض ہے کہ وہ آگے آئیں،ملک کورولنگ ایلیٹ سے نجات دلائیں
میرانظریہ یہ ہے کہ تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے
 سوائے الطاف حسین کے کوئی مائی کالعل نہیں جوآئی ایس آئی کے ہاتھوں نہ بکا ہو
لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام 40ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
لندن … 24  مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں مانتاہوںکہ پاکستان مردہ باد کہنا میری غلطی تھی اورمیں نے اس غلطی پر معافی بھی مانگی تھی لیکن میں سوال کرتاہوں کہ صرف مردہ باد کہنے والا غدار ہے یاپاکستان کوعملاً توڑ دینے والے سب سے بڑے غدارہیں؟ انہوں نے بات ہفتہ کو ایم کیوایم کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نارتھ لندن کے علاقے ایجویئر کے مقامی ہال میں منعقدہ اس اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ لندن ،برمنگھم، مانچسٹر ،بریڈفورڈ،شیفلیڈ، نوٹنگھم اوردیگرشہروںسے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے 40سال قبل ایم کیوایم تشکیل دی ، 40سالہ جدوجہد کا یہ سفر بہت کٹھن ، مشکل ،دشوارگزار اورآگ اورخون سے بھرا پڑا ہے ۔میری آرزوتھی کہ پاکستان خصوصاًپنجاب کے عوام پاکستان کے ان اصل غاصب، لٹیروںاور اصل غداروںکوپہچان لیںجوپاکستان کی قو م کومختلف شناختوں میں تقسیم کرتے رہے ہیں۔پاکستان میں یہ روایت بنالی گئی کہ حقوق مانگنے والے مہاجر غدار ، بلوچ غدار، سندھی غدار، پختون غدار۔ جب میں نے پاکستان کے عوام کے سامنے یہ حقیقت بیان کی کہ فوج اورآئی ایس آئی کے کرپٹ جرنیل ہی اصل غاصب ، جمہوری نظام میں خلل ڈالنے والے اور عوام کوتقسیم کرنے والے ہیںتومجھے غدارکہاگیا، ہم پر جناح پور بنانے کی سازش کاالزام لگایاگیا، اخبارات میں ہیڈ لائن میں خبریں شائع کرائی گئیںکہ ایم کیوایم کے دفترسے جناح پورکانقشہ بھی برآمد کیاگیا۔ پی ٹی وی اوراخبارات میں ہمارے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ کیاگیا اور پنجاب کے لوگوںنے کہاالطاف حسین غدارہے، ایم کیوایم والے اورمہاجرغدار ہیں، انہیںمارو۔اس میں پنجاب کے عوام کابھی قصور نہیں ہے کیونکہ انہیں پی ٹی وی اوراخبارات میں یہی بتایاگیاتھا۔ کسی نے یہ نہیں سوچاکہ اگر الطاف حسین کوعلیحدہ وطن ہی بنانا ہوتو وہ قائداعظم محمد علی جناح کے وطن کوتوڑکرکیاانہی کے نام پرنیاملک بناتا؟بعض لوگ 2004ء میں انڈیا میں کی گئی میری ایک تقریرکاحوالہ دیتے ہیں جس میں ،میں نے کہاتھا'' برصغیر کی تقسیم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے '' ۔اس تقریرپر مجھے طعنے دیے جاتے ہیں کہ میں نے تقسیم کوغلط کہہ دیا۔ اس تقسیم کی وجہ سے برصغیر کے مسلمان تین حصوں میں تقسیم ہوگئے ، برصغیرکے مسلمانوں کی تین جغرافیوں میں تقسیم کوتاریخی غلطی نہ کہاجائے توپھر کیاکہاجائیگا۔ یہ میری سوچ ہے اورہرفرد کواپنی سوچ وفکر کے اظہارکاحق ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 22 اگست 2016ء سے میراگھر نائن زیروseal ہے ، اس پر تالالگایاگیا، اس کوآگ لگادی گئی اورپھر اسے بلڈوزکردیاگیا۔میں مانتاہوںکہ پاکستان مردہ باد کہہ کرغلطی کی تھی اورمیں نے اس غلطی پر معافی بھی مانگی تھی لیکن میں سوال کرتاہوں کہ مردہ باد کاصرف نعرہ لگانے والا غدار ہے یا پاکستان کوعملاً توڑ دینے والے سب سے بڑے غدارہیں؟انہوںنے سوال کیاکہ صرف مردہ باد کہنے پر تومیراگھر دس سال سے seal ہے لیکن جنہوںنے پاکستان توڑ دیاان کوکیاسزاملی؟ انڈین فوج کے آگے ہتھیارڈالنے والے جنرل نیازی کوتو پنجاب میں ہار پھول پہنائے گئے اورپنجاب کے لوگوں نے اس کیلئے نعرے لگائے'' قوم کاغازی … جنرل نیاز ی '' ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 9مئی کے بعدپنجاب میںپی ٹی آئی کے کارکنوں کو جس طرح گرفتارکیاگیا،جس طرح وہاں ماؤںبہنوںکی بے حرمتی کی گئی، مجھے اس کابہت افسوس ہے لیکن پنجاب کے عوام کی بھی آنکھیں کھل گئی ہیں اورانہیں پتہ چل گیاہے کہ غدار عوام نہیں بلکہ عوام پر ظلم کرنے والے فوج اورآئی ایس آئی کے کرپٹ جرنیل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اوران کی پارٹی کے ساتھ جوہوا وہ سراسرغیرآئنی، غیرقانونی اور غیرانسانی عمل ہے ، میں اس عمل کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔عمران خان کاقصور یہ ہے کہ اس نے عوام میں سائفر لہرادیاتھا، جس پر انہیں سزادی گئی، بھٹونے بھی اجتماع میں خط لہرادیاتھا۔ میں نے ہرایک پر ہونے والے ظلم کی مذمت کی ہے۔ جب یہی عمل نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ کیا گیاتواس پر بھی الطاف حسین نے آواز اٹھائی ، جب علالت کے دوران نوازشریف کی اہلیہ کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیاگیاتومیں نے اس کی مذمت کی ، ان عیادت کے لئے میرے ساتھی گئے ،جب ان کاانتقال ہواتومیرے ساتھی جنازے میں شرکت کے لئے گئے۔ میں نے ہرایک ظلم کے خلاف آوازاٹھائی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سوائے الطاف حسین کے کوئی مائی کالعل نہیں جوآئی ایس آئی کے ہاتھوں نہ بکا ہو، نوازشریف، بینظیربھٹو، آصف زرداری ،سب بکے لیکن الطاف حسین نہیں بکا ۔ عالمی طاقتیں میرے مخالف ہے اسلئے کہ میں نے انڈیاکوتقسیم کرنے کی سازش کوآشکارکیا۔عالمی قوتوں کوایسالیڈرپسندنہیں ہے کہ جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیاہو، جس نے ٹیوشن پڑھاکراپنی تعلیم مکمل کی ہو، بسوں میں لٹک کرسفرکیاہواور غریبوںاورمڈل کلا س طبقہ کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہو۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بھی امریکہ ،کینیڈامیں ایم کیوایم کودہشت گرد اور جماعت تصورکیاجاتاہے ، انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم نے کونسی دہشت گردی کی ہے؟کیاایم کیوایم نے کوئی طیارہ اغواکیاتھا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کاطیارہ اغواکیا، آئل ریفائنری پر حملہ کیا، مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا ، ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ لوگوںکوقتل کیالیکن ان جماعتوں کودہشت گرد نہیں کہاجاتا۔ اسلئے کہ ایم کیوایم مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے اورپاکستان میں رولنگ ایلیٹ کاتسلط ختم کرکے غریب مڈل کلاس لوگوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے۔ فوج کی کرپٹ اشرافیہ بھی اسی لئے ایم کیوایم کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ حق بات کہنے اورمظلوموں کیلئے آوازاٹھانے پر الطاف حسین کے ہزاروں ساتھیوںکوشہید کردیاگیا، اس کے بڑے بھائی ،بھتیجے اور بہنوئی کوشہید کردیاگیا۔ اس قدرمظالم کے باوجودالطاف حسین آج بھی پاکستان کی بات کررہاہے ، تمہاری طرح پاکستان کوبیچ نہیں رہاہے ۔ میرے ساتھی آج بھی پاکستان اوراس کے عوام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میںیزیدکانہیں امام حسین کاپیروکارہوں، میں یزیدی نہیں حسینی ہوں۔ میرانظریہ یہ ہے کہ پاکستان پر چند خاندانوں کا نہیں بلکہ ملک کے تمام عوام کاحق ہے ، ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کابھی حق ہے کہ وہ اقتدارکے ایوانوں میں پہنچیں۔ میرانظریہ یہ ہے کہ ملک کی تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔ سب انسان ہیں، اگرکسی کوسوئی چبھوئی جائے گی تو جوتکلیف پنجابی کوہوگی، وہی کسی پشتون کوہوگی، وہی سندھی یابلوچ کوہوگی اوروہی تکلیف مہاجرکوبھی ہوگی۔ 
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوںاو رعوام کو40ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے اپناکام کردیاہے، اب یہ نوجوانوںکافرض ہے کہ وہ آگے آئیں،ملک کورولنگ ایلیٹ سے نجات دلائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جرات ،ہمت اوربہادری سے کام لینا،کبھی اپنے نظریہ اور اصولوںکاسودانہ کرنا اور یہ بات یادرکھناکہ طاقت ،طاقت سے ہی بات کرتی ہے اورطاقت ہی طاقت سے نمٹتی ہے۔ 
اپنے خطاب کااختتام اپنے اس روایتی پرجوش اشعار پر کیا،
وفاکرو…وفاکریںگے
جفاکروگے …جفاکریںگے
کرم کروگے…کرم کریںگے
ستم کروگے…ستم کریںگے
ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے 
جوتم کروگے …وہ ہم کریںگے
٭٭٭٭٭


























4/27/2024 2:46:08 AM