Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نثارپہنور اور محسن پہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ہیوسٹن میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


 نثارپہنور اور محسن پہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ہیوسٹن میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 1/20/2024
 نثارپہنور اور محسن پہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ہیوسٹن میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم ، چیپٹرز کے ذمہ داروں،کارکنوں انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
 نثارپہنور اور محسن پہنور کی گرفتاری قانون اور انتخابی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔عاطف شمیم
 رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے قونصل جنرل کو احتجاجی قرارداد
 بھی پیش کی، نثارپہنوراورمحسن پہنور کی فوری رہائی کامطالبہ
ہیوسٹن…20جنوری 2024ئ
حالیہ انتخابات میں آزادامیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اوران کے صاحبزادے محسن پہنور کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیراہتمام امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع پاکستان قونصلیٹ جنرل آفس ہیوسٹن کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم، ہیوسٹن چیپٹر انچارج فواد قریشی، جوائنٹ انچارجز اراکین کمیٹی کارکنان ہمدردوں ، خواتین اوربچوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں محی الدین چشتی،محمد اعظم، ظفر سہتو و دیگرشامل تھے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچموں کے ساتھ ساتھ مختلف پینافلیکس، بینرز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نثارپہنور اور محسن پہنورکی تصاویر اورمختلف مذمتی کلمات درج تھے ۔ مظاہرین وقفے وقفے سے نثارپہنوراورمحسن پنہور کی رہائی کے مطالبات کررہے تھے۔ 
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے کہاکہ نثار پہنور اور ان کے صاحبزادے محسن پہنور کو 11دن پہلے پولیس و رینجرز کے اہلکاروں نے گھر سے غیر آئینی قانونی طورپر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا، انہیں اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے اوروہ تاحال لاپتہ ہیں۔ عاطف شمیم نے کہا کہ نثار پہنور محسن پہنور کے جبری اغوا کے ساتھ ساتھ کراچی اور سندھ کے مختلف شہری علاقوں سے مزید آزاد امیدواروں کوبھی  دھمکیاں دی جارہی ہیںاور جبرکاماحول قائم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں کرکے 8فروری کوہونے والے الیکشن کے جمہوری عمل کو پہلے ہی تار تار کر کے تمام انتخابی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی کی جاری ہے ۔اس موقع پرایم کیوایم ہیوسٹن کے چیپٹر انچارج فواد قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 2015سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر تقریر تصویر پر عائد غیر آئینی غیر قانونی پابندی بھی فوری ہٹائی جائے اور متحدہ قومی موومنٹ کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور غیر آئینی و قانونی غیر اعلانیہ سیاسی پابندیوں کو فوری ختم کیاجائے۔ شرکا نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم نے دیگرذمہ داروں کے ہمراہ قونصل جنرل پاکستان کو احتجاجی قرارداد بھی پیش کی جس میں نثارپہنوراورمحسن پہنور کی فوری رہائی اورانتخابات کوآزادانہ اورمنصفانہ بنانے کے لئے ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوںکولیول پلینگ فیلڈ دینے اورسیاسی آزادیاں فراہم کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ 
٭٭٭٭٭ 








9/12/2024 12:16:18 PM