Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ علی گڑھ تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔ الطاف حسین


سانحہ علی گڑھ تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/14/2023

سانحہ علی گڑھ تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔ الطاف حسین
چھ گھنٹوں تک قتل عام جاری ر ہالیکن پولیس، رینجرز، فوج کوئی علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی کے لوگوں کوبچانے نہیں آیا
 اتنے بڑے قتل عام میں ملوث افرادکوگرفتارتک نہیں کیاگیا
 سانحہ علی گڑھ کے متاثرین آج تک انصاف کے منتظرہیں
سانحہ علی گڑھ کے شہداکی 37ویں برسی پر قائدتحریک کابیان
لندن … 14  دسمبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سانحہ علی گڑھ 14دسمبر 1986ء کے شہداکی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 14دسمبر1986ء کوکراچی میں علی گڑھ کالونی، قصبہ کالونی اور اس سے متصل مہاجربستیوں پر مسلح جتھوں نے حملہ کرکے سینکڑوں معصوم وبے گناہ مہاجروںکاقتل عام کیا، گھروں، دکانوں کونذرآتش کیا، ماؤںبہنوں کی بے حرمتی کی، چھ گھنٹوں تک یہ قتل عام اورظلم وبربریت کاکھیل جاری ر ہالیکن پولیس، رینجرز، فوج کوئی علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی کے مظلوم مکینوں کوبچانے نہیں آیا اوراس قتل عام کوہونے دیاگیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود   اس میں ملوث درندہ صفت قاتلوںکوگرفتارتک نہیں کیاگیا ، اس سانحہ کوآج 37برس ہوچکے ہیں لیکن سانحہ علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی کے متاثرین آج تک انصاف کے منتظرہیں۔
 جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں آج بھی اس سانحہ کے متاثرین کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔میں اورمیرے ساتھی دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ 
٭٭٭٭٭

9/7/2024 5:07:15 PM