Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 31 اکتوبر 86ء پختون مہاجرفساد کرانے کی سازش کا حصہ تھا۔الطاف حسین


 سانحہ 31 اکتوبر 86ء پختون مہاجرفساد کرانے کی سازش کا حصہ تھا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2023
 سانحہ 31 اکتوبر 86ء پختون مہاجرفساد کرانے کی سازش کا حصہ تھا۔الطاف حسین
 شہداکی عظیم قربانیوںکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شہدا کوخراج عقیدت
سانحہ 31اکتوبر1986ء کے شہداء کی 37ویں برسی پر بیان
لندن  …  31  اکتوبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سانحہ 31اکتوبر 86ء کے شہداء کی 37ویں برسی پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 31 اکتوبر 1986ء کوحیدرآباد کے پکاقلعہ میں ایم کیوایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے جانے والے جلوسوں پر کراچی میں سہراب گوٹھ اور حیدرآباد میں مارکیٹ چوک کے مقام پرمسلح افراد کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنان شہیداورزخمی ہوئے مگر اتنے بڑے سانحے میں ملوث افرادکوکوئی سزانہیں دی گئی بلکہ الٹاایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن کیاگیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ 31 اکتوبر 1986ء سرکاری ایجنسیوں کی تیارکردہ پختون مہاجرفساد کرانے کی سازش کاحصہ تھا تاکہ مہاجروں کو پختونوں سے لڑاکر ایم کیو ایم کوکچلاجاسکے۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیوںکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 


9/8/2024 4:40:17 PM