Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ شجرکاری منا یاجائے گا


 ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ شجرکاری منا یاجائے گا
 Posted on: 9/7/2026 1

ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ شجرکاری منا یاجائے گا
ہفتہ شجرکاری 9 ستمبرسے 15ستمبر تک جاری رہے گی
ہفتہ شجرکاری کا سلوگن   ” لگائیں ایک شجر……منائیں 17ستمبر“
ستمبر کوبانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ پر تقریبات ہوں گی
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کا وڈیوبریفنگ میں اعلان 
 وڈیو بریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا،ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان  ارشدحسین،کاشف زیدی اورحسان بٹ شریک تھے

لندن ……7  ستمبر 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ شجرکاری کااعلان کیاہے اورتحریک کے کارکنوں اورتمام چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے جنم دن کے حوالے سے ایک ایک پودالگائیں۔ اس ہفتہ شجرکاری کا سلوگن ہوگا ”لگائیں ایک شجر……منائیں 17ستمبر“۔
اس بات کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے وڈیوبریفنگ میں کیا۔ وڈیو بریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا،ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان  ارشدحسین،کاشف زیدی اورحسان بٹ  شریک تھے۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورمرکزی سوشل میڈیاٹیم کے فیصلے کے مطابق ایم کیوایم کے کارکنان اورتمام چاہنے والے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں جہاں روایتی طورپرخوشی کا اظہارکرنے کے لئے کیک کاٹیں گے وہیں اس مرتبہ وہ اپنے قائدکے جنم دن کے موقع پر ایک ایک پودا لگائیں اوراپنے قائد کی درازی عمر اورصحت وسلامتی اوران کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعاکریں۔ پودے لگانا ماحول کی بہتری کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہفتہ شجرکارکن 9 ستمبر سے 15ستمبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزیونٹوں میں بھی تحریکی کارکنان بھی پودے لگائیں گے۔ 16ستمبر کوشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی برسی منائی جائے گی اور17ستمبر کوبانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ پر تقریبات ہوں گی۔ قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں ہفتہ 19ستمبر کولندن میں اجتماع ہوگا۔
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ نہایت پرامن اندازمیں منائیں گے لہٰذا ہم اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس موقع پر ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نہ کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پنہور، فوٹوجرنلسٹ فیصل مجیب، حیدرآباد کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات کوبازیاب کیا جائے، سینئر صحافی تحسین عباسی اوردیگراسیرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اوران کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔ 



9/9/2026 5:32:01 PM