نارتھ ناظم آباد یا کراچی کے کسی بھی علاقے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
سے کسی قسم کی کوئی تنظیمی کمیٹی قائم نہیں کی گئی ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
نارتھ ناظم آباد کے رہائشی نبیل یوسف، ثاقب اقبال ، سعید حمیدی اور اصغرخان پر مشتمل گروپ خود کوایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا ذمہ دار قراردے کروفاپرست کارکنوں سے رابطے کررہاہے او ران پرگروپ میں شمولیت کیلئے دھمکیاں دے رہاہے ۔ رابطہ کمیٹی
ان مذکورہ افراداوران کی کسی بھی سرگرمی سے تحریک کاکوئی تعلق نہیں ۔ رابطہ کمیٹی
وفاپرست کار کنان خودرو پودوں کی طرح ابھرنے والے گروپ سے ہوشیار رہیں
لندن … 14 اکتوبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ نارتھ ناظم آباد یا کراچی کے کسی بھی علاقے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے کسی قسم کی کوئی تنظیمی کمیٹی یاتنظیمی سیٹ اپ تشکیل نہیں دیاگیا ہے ۔ اس حوالے سے جوافراد بھی نارتھ ناظم آباد یاکراچی کے کسی بھی علاقے میں خود کوایم کیوایم کاخودساختہ ذمہ دار قراردے کر وفاپرست کارکنوںسے رابطے کر رہے ہیں ان کے کسی بھی قول وفعل سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نارتھ ناظم آباد اورنارتھ کراچی کے سرگرم وفاپرست تحریکی کارکنوں کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری کے رہائشی نبیل یوسف، ثاقب اقبال ، سعید حمیدی اور بلاک بی سے تعلق رکھنے والے اصغرخان پر مشتمل ایک گروپ جن کا تعلق مختلف اوقات میں حقیقی، پی ایس پی ، بہادرآباد ٹولے اوربعض ایم کیوایم مخالف تنظیموں سے رہاہے ، یہ افراد نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی، رنچھوڑلائن اور دیگر علاقوں میں تحریک کے وفاپرست کارکنوںسے رابطے کررہے ہیں اور اپنے آپ کو ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کارکن قرار دے رہے ہیں اور اس کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کانام بھی استعمال کررہے ہیں اوراپنے گروپ میں شمولیت کیلئے وفاپرست کارکنوںکودھمکیاںبھی دے رہے ہیں۔اس گروپ کے افراد ایم کیوایم کے نام پر ساتھیوںاوربازاروںمیں دکانداروں سے چندہ بھی طلب کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہاکہ خود کوتنظیمی کمیٹی قراردینے والے ان مذکورہ افرادکی کسی بھی سرگرمی سے تحریک کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام وفاپرست کارکنوںسے کہاکہ وہ خودرو پودوں کی طرح ابھرنے والے ایسے گروپ سے ہوشیار اور محتاط رہیں او رایسے افراد کی جانب سے بنائے جانے والے کسی بھی واٹس اپ گروپ میں شمولیت سے بھی گریز کریں اور کسی بھی معاملے کی تصدیق کیلئے صرف انہی سینئر وفاپرست ساتھیوںسے رابطے میں رہاجائے جورابطہ کمیٹی کے متعلقہ ارکان سے براہ راست رابطے میں ہیںاورجو ضرورت پڑنے پر رابطہ کمیٹی کے ان متعلقہ ارکان سے براہ راست بات چیت بھی کراسکتے ہیں اور اگر کوئی
فرد رابطہ کمیٹی کے ارکان کانام لے تووفاپرست کارکنان رابطہ کمیٹی کے ارکان سے اس کی تصدیق ضرورکرلیں۔