Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، پختونخوا،پنجاب، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر اورملک بھر سے جبری گمشدہ کئے گئے تمام لاپتہ افرادکوفی الفوربازیاب کیاجائے ۔


کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، پختونخوا،پنجاب، گلگت  بلتستان ، آزادکشمیر اورملک بھر سے جبری گمشدہ کئے گئے تمام لاپتہ افرادکوفی الفوربازیاب کیاجائے ۔
 Posted on: 7/4/2023 1
کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، پختونخوا،پنجاب، گلگت  بلتستان ، آزادکشمیر اورملک بھر سے جبری گمشدہ کئے گئے تمام لاپتہ افرادکوفی الفوربازیاب کیاجائے ۔ 
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی ایم آئی سے اپیل 
ملک بھر کے لاپتہ افرادکے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی  کیمپ لگائیں،عوام لاپتہ افراد کے مظلوم خاندانوں کی مدد کریں
 میرادل بھی بہت غمگین ہے، میں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے غم میںشریک ہوں
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا تازہ وڈیو پیغام 
لندن …  4  جولائی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے تمام ار باب اختیار خصوصاً آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی ایم آئی سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کراچی سمیت سندھ، بلوچستان ، پختونخوا،پنجاب، گلگت  بلتستان ، آزادکشمیر اورملک بھر سے جبری گمشدہ کئے گئے افراد کے اہل خانہ کے دکھ اورکرب کااحساس کرتے ہوئے تمام لاپتہ افرادکوفی الفوربازیاب کرائیں ۔ اپنے تازہ وڈیو پیغام میں جناب الطاف حسین نے تمام عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  جولوگ کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، سندھ کے دیگرشہری ودیہی علاقوں، بلوچستان، خیبر پختونخوا، قبائلی علاقوں، ہزار وال، گلگت  بلتستان، آزادکشمیر ، پنجاب سے حراست میں لیکر غائب کردیے گئے ، جن کی پٹیشنز بھی مقامی عدالتوں اورہائیکورٹس تک میں دائر کی گئیںلیکن مہینوںبرسوں گزرجانے کے باوجود وہ آج تک بازیاب نہ ہوسکے۔ ملک بھر کے عوام ان لاپتہ افراد کے ماں باپ، بہن بھائیوں، بیوی بچوں اور عزیزواقرباء کے دکھ اورکرب کااندازہ کریں اور سوچیںکہ وہ توعید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہیںلیکن لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لئے عید کادن خوشیوں کانہیں بلکہ ماتم کادن بن جاتا ہے ۔ ان کے بچے اپنے والد کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو مائیں بہانے بنادیتی ہیں کہ وہ ملازمت کے سلسلے میںملک سے باہر گئے ہوئے ہیںلیکن وہ بچے بھی جوان ہوچکے ہیں،انہیں کب تک بہانوں اور تسلیوںسے بہلایاجاسکتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے ارباب اختیاراورسیاسی ومذہبی جماعتوں کے لیڈران لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپوں کا فوٹوسیشن کیلئے دورہ تو کرتے ہیں،بہت سے اینکرزاورصحافی بھی کیمپوں کادورہ کرتے ہیں لیکن لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وہ کچھ عملی اقدامات نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فوج کے حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ملک کادفاع کرتے ہیں اور شہریوںکابھی تحفظ کرتے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں شہریوں کو حراست میں لیکرانہیں لاپتہ کرنے والے بھی فوج ہی کے افسرا ن و اہلکار ہوتے ہیں،آئی ایس آئی ، ایم آئی ہی شہریوںکواٹھاتی ہے۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کے بھر کے عوام خصوصاً لاپتہ افراد کے خاندانوں سے کہاکہ وہ بلوچستان کے لوگوں سے سبق حاصل کریں جنہوں نے تمام تر جبر اور مشکل حالات کے باوجود اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے برسوں سے احتجاجی  کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ آپ بھی اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہمت کیجئے اور احتجاجی  کیمپ لگائیے ۔جولوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہمارے بچے تو لاپتہ نہیں ہیں ، اگرانہوں نے آج لاپتہ افراد کے غمزدہ خاندانوںکاساتھ نہ دیا تو کل کہیںایسا نہ ہوکہ ان کے بچے بھی اٹھاکرغائب کردیے جائیں۔لہٰذا پاکستان بھر کے عوام ہمت کرکے متحدہوں اوران مظالم کے خلاف کوئی نہ کوئی لائحہ عمل بنائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے غم میںشریک ہوں اور دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے۔ 

٭٭٭٭٭


5/4/2024 4:41:31 AM