Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کسی بھی قوم میں غداری کاعمل اس قوم کے لئے انتہائی نقصان کاسبب بنتا ہے۔


کسی بھی قوم میں غداری کاعمل اس قوم کے لئے انتہائی نقصان کاسبب بنتا ہے۔
 Posted on: 6/14/2023

کسی بھی قوم میں غداری کاعمل اس قوم کے لئے انتہائی نقصان کاسبب بنتا ہے۔ 

آج  TV  پر یہ خبر دیکھ کرانتہائی دکھ پہنچا کہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بجائے کسی دوسری سیاسی پارٹی کے میئر اورڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوگئے اورایسا صرف ایم کیوایم کے بیشتر اراکین کی تحریک اورقوم سے غداری کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ جبکہ میری موجودگی میں حتیٰ کہ میرے لندن میں جلاوطن ہونے کے بعد بھی حیدرآباد کے میئر اورڈپٹی میئربلامقابلہ منتخب ہوتے تھے۔ ٹیپو سلطان اورسراج الدولہ جیسے بہادر حکمرانوں کی انگریزوں کے ہاتھوں شکست کا سبب بھی '' غداری '' ہی کاعمل تھا۔ 1857ء کی جنگ آزادی میں انگریزوں کے ہاتھوں شکست کے اسباب میں '' غداری '' کا عمل سرفہرست تھا اورآج مہاجر قوم کی شکست وریخت اورتباہ کن صورتحال میں '' غداری '' اورصرف ''غداری '' کاعنصر ہی شامل تھا۔ اپنے ذاتی مفادات کے لئے تحریک کے چند بے ضمیر وں نے ہی غداری کاعمل کیا جبکہ قوم نے اجتماعی طور پر غداری کے عمل کے بجائے انتہائی وفاداری اورثابت قدمی کا ثبوت دیا اورآج تک دے رہی ہے ۔ 
قوم کے ان میرجعفروں اورمیرصادقوں نے قوم کے شہیدوں اوران کی قربانیوں کویکسر فراموش کردیا جن کی لا زوال قربانیوں کی ہی کی وجہ سے مہاجرقوم کے غداروں کوشہرت ملی… نام ملا…مقام ملا … بلدیاتی ایوانوں، صوبائی اسمبلیوں اورقومی اسمبلیوں وسینیٹ کے ایوانوں کی رکنیت ملی…صوبائی وقومی سطحوں پر وزارتیں ملیں مگر افسوس کہ ان غداروں نے قوم کااحسان ماننے کے بجائے قوم کی اجتماعی قربانیوں کویکسر بھلادیا۔ میں مہاجرقوم سے محبت کرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبرسے کام لیتے ہوئے اپنااتحاد برقرار رکھیں اورقوم کے غداروں کے قریب جانے سے عمل کوگناہ ِکبیرہ جانیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک نہ ایک دن قوم کی فتح ضرور ہوگی اور مہاجرقوم کوشکست وریخت اورتباہ کن صورتحال سے دوچارکرنے والے ان غداروں کو قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی اورانہیں ہرجگہ ذلت ورسوائی کا سامنا کرناپڑے گا۔ 
میں آخرمیں اللہ تعالیٰ سے دعاکرتاہوں کہ وہ مہاجرقوم کو ان غداروں سے نجات دلائے اورمہاجرقوم اوران کی آنے والی نسلوں کوکامیابی وکامرانی کے ساتھ باعزت زندگی عطافرمائے۔ آمین ،ثمہ آمین۔ 

الطاف حسین
14جون 2023ئ

7/17/2024 7:10:53 PM