روزنامہ امن کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی علالت پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اظہارتشویش
لندن … 30 مئی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے روزنامہ امن کراچی کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی ، کالم نگار اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اجمل دہلوی ایک سچے اور اصول پرست صحافی ہیں جنہوںنے آمریت کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے ،ان کااخبارمہاجروں سمیت تمام مظلوموں کی آواز بنا ۔ان کی علالت پر ہم سبھی کوبہت تشویش ہے ۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اجمل دہلوی صاحب کوصحت وتندرستی عطافرمائے اوران کی عمردراز فرمائے۔ جناب الطاف حسین نے کارکنان وعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اجمل دہلوی صاحب کی صحت یابی کیلئے دعاکریں۔
٭٭٭٭٭