Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میئرکراچی الیکشن کے بارے میںقائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت بوکھلاگئی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


 میئرکراچی الیکشن کے بارے میںقائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت بوکھلاگئی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 5/21/2023

 میئرکراچی الیکشن کے بارے میںقائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت بوکھلاگئی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
 بلاول زرداری کہتے ہیں کہ ہم نے الطاف حسین کی سیاست ختم کردی ہے لیکن الطاف حسین کے ایک بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کے چمچے بلبلااٹھے ہیں
 قائدتحریک الطاف حسین اہل کراچی کی سب سے مضبوط آواز ہیں
یہ ایک اصولی بات ہے کہ جس کی اکثریت ہو میئر بھی اسی کاہوناچاہیے
کراچی نہ تو کوئی نوڈیرو ہے اورنہ ہی کراچی کے عوام اس کے ہاری ہیں،
کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی ،جبر اوردھونس دھمکی کوقبول نہیں کریںگے
 پیپلزپارٹی کراچی کویتیم اوربے سہارانہ سمجھے ، تمام ترجبرکے باوجود ایم کیوایم زندہ ہے اورقائدتحریک الطاف حسین موجود ہیں 
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کاپیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی کو جواب
لندن…21مئی 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے میئرکراچی کے الیکشن کے بارے میں قائدتحریک الطاف حسین کے بیان کے بارے میں پیپلزپارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیرسعید غنی کے بیان کاجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت بوکھلاگئی ہے کیونکہ قائدتحریک الطاف حسین اہل کراچی کی سب سے مضبوط آواز ہیں۔ اتوارکواپنے وڈیوبیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ کراچی میں میئرکے الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے اتحاد کی نشستوںکی تعداد پیپلزپارٹی کی نشستوں سے کہیں زیادہ ہے اور یہ ایک اصولی بات ہے کہ جس کی اکثریت ہو میئر بھی اسی کاہوناچاہیے لیکن پیپلزپارٹی کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت سندھ، کراچی میں زبردستی اپنامیئر لانے کے لئے اپنی روایتی غنڈہ گردی،دھونس ، دھمکی اوربدمعاشی کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اسی حوالے سے اپنے بیان میںایک اصولی بات کی تھی کہ اب جبکہ پی ٹی آئی نے بھی میئرکے الیکشن کے لئے جماعت اسلامی کی حمایت کردی ہے توپھراس کاحق ہے کہ وہ اپنامیئرلائے اور پیپلزپارٹی غیرجموری ہتھکنڈے اختیارنہ کرے ۔ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنمااورصوبائی وزیرسعید غنی کی پریس کانفرنس کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میئرکراچی کے الیکشن کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کی اصولی بات پر پیپلزپارٹی کے وزراء کی یہ بوکھلاہٹ ان کی فاشسٹ سوچ وفکراورپالیسی کوظاہر کرتی ہے ۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایک طرف بلاول زرداری کہتے ہیں کہ ہم نے الطاف حسین کی سیاست ختم کردی ہے لیکن قائدتحریک الطاف حسین کے ایک بیان سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کے چمچے بلبلااٹھے ہیں۔قائدتحریک الطاف حسین ان کے ذہنوں پر سوار ہیں۔
 مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹوسے لیکرآج تک پیپلزپارٹی کی یہی پالیسی ہے ۔ بھٹونے بھی محض اقتدارکی ہوس میں 1970ء کے انتخابات میں بنگالی عوام کی نمائندہ جماعت عوامی لیگ کی اکثریت کوقبول نہیں کیاتھا، آج بھی پیپلزپارٹی کراچی میں سیاسی مخالفین کی اکثریت کوقبول کرنے کوتیارنہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی نسل پرستانہ اورکراچی دشمن پالیسیوںکی وجہ سے کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کوہمیشہ مستردکیاہے۔پیپلزپارٹی کبھی بھی کراچی سے قومی اسمبلی کی دوتین نشستوںسے زیادہ نشستیںحاصل نہ کرسکی۔انہوںنے مزیدکہاکہ2015کے بلدیاتی انتخابات میں قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم نے حصہ لیاتھاتواس میں بھی پیپلزپارٹی کوبری طرح شکست کاسامنا کرناپڑاتھا اورپیپلزپارٹی کے میئرکاامیدواریوسی چیئرمین کاالیکشن بھی بری طرح ہارگیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مہاجرقوم کے غداروںکوساتھ ملاکرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کرکے پیپلزپارٹی سمجھ رہی ہے کہ چونکہ قائدتحریک الطاف حسین پر پابندی عائدہے، اس کاراستہ صاف ہے اور جس طرح اس نے کراچی کے تمام محکموںاوربلدیاتی اداروںکووڈیروںکی اوطاق سمجھ لیاہے اسی طرح اب وہ حکومت کی طاقت، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت،غنڈہ گردی ، دھونس دھمکی اور چند لوگوںکوخرید کر ،اپنی طاقت کے بل پر سیاسی مخالفین کوروند کرکراچی میں زبردستی اپنامیئرلے آئے گی اورکراچی کے عوام کو اپنا غلام بنالے گی تویہ اس کی بھول ہے ،کراچی نہ تو کوئی نوڈیرو ہے اورنہ ہی کراچی کے عوام اس کے ہاری ہیں،کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی اورجبر اوردھونس دھمکی کے عمل کوقبول نہیں کریںگے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی فاشسٹ اورنسل پرست حکومت سندھ کراچی کے عوام کے ساتھ جوظلم وزیادتی کررہی ہے، کراچی کے تمام محکموںاوربلدیاتی اداروں میں کراچی کے عوام کے ساتھ جو حق تلفیاںکررہی ہے اس حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی دوچارروز میںتفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی ۔ انہوںنے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ پیپلزپارٹی کراچی کویتیم اوربے سہارانہ سمجھے ، تمام ترجبرکے باوجود ایم کیوایم زندہ ہے اورقائدتحریک الطاف حسین موجود ہیں ۔
 
٭٭٭٭٭




3/1/2024 5:34:59 AM