Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/21/2022

رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


 رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی        Posted on: 2/21/2022
 رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
رینجرز اورپولیس کی چوکیوں کے باوجود شہریوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے
 کئی وارداتوں میں رینجرز اورپولیس اہلکاربراہ راست ملوث پائے گئے
اگر رینجرز شہریوں کی جان ومال اورعزت وآبروکے تحفظ میں ناکام ہے توپھر کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کاکیااخلاقی جواز باقی رہ جاتا ہے ؟
جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے رینجرز اورپولیس افسران کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوںپررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش

لندن۔۔۔21، فروری2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رینجرز اورپولیس نے کراچی کے شہریوں کو غیرمقامی جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں رینجرز اورپولیس کی جگہ جگہ چوکیوں کے باوجود شہریوں کی جان ومال اورعزت وآبرو عدم تحفظ کا شکار ہے، جرائم پیشہ عناصرنہ صرف شہریوں کو ان کے گھرکے دروازے پر لوٹ رہے ہیں، انہیں موٹرسائیکل، موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کررہے ہیں بلکہ لوٹ مار کی واردات کے دوران شہریوں کوفائرنگ کرکے قتل بھی کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں کورنگی میں باقاعدہ ایک گھنٹے تک ناکہ لگاکر100 سے زائدشہریوں کو لوٹا گیا لیکن رینجرز اورپولیس کو مطلع کرنے کے باوجود شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیاکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر درجنوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرچکے ہیں ،سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی وڈیوز میں ان جرائم پیشہ عناصر کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود رینجرز اورپولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی مؤثر اورعملی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے جبکہ کئی وارداتوں میں رینجرز اورپولیس اہلکاربراہ راست ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے کراچی کے عوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ اگر سندھ کے خزانے سے بھاری فنڈز حاصل کرنے کے باوجود رینجرز شہریوں کی جان ومال اورعزت وآبروکے تحفظ میں ناکام ہے توپھر کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کاکیااخلاقی جواز باقی رہ جاتا ہے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں بیرئیرز اور حفاظتی گیٹ لگائے تھے جنہیں رینجرز نے ہٹادیا اور جرائم پیشہ عناصر کو لوٹ ماراور قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دیدی ۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکافوری نوٹس لیاجائے، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے رینجرز اورپولیس افسران کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ 
٭٭٭٭٭




9/7/2024 10:48:28 AM