ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبررکن الدین تاج شہیدکے
ایصال ثواب کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کرائی
رکن الدین تاج شہیدکوخراج عقیدت پیش کیاگیا
معاون ر ابطہ کمیٹی غفران حمید کے بڑے بھائی سلمان حمیدمرحوم اور
ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ دار عاکف راجپوت کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعاکی گئی
لندن … 14 مئی 2023ئ
ٰایم کیوایم کے سینئرکارکن، رابطہ کمیٹی کے رکن ، سچے الطافسٹ اورآن لائن چینل '' وی آرالطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہیدکے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی اور شہیدکوخراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ارشد حسین، سفیان یوسف، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ، رابطہ کمیٹی کے معاون غفران حمید، یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، کارکنوںاورخواتین نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعدفاتحہ خوانی کی گئی اوررکن الدین شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کرائی،رکن الدین شہید کی تحریکی خدمات پر روشنی ڈالی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ رکن الدین تاج شہید کی مغفرت فرمائے اورانہیں شہید کادرجہ عطافرمائے ۔ اس موقع پر ر ابطہ کمیٹی کے معاون غفران حمید کے بڑے بھائی سلمان حمیدمرحوم اورایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس کے ذمہ دار عاکف راجپوت کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعاکی گئی ۔
٭٭٭٭٭