Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بانی وقائدجناب الطاف حسین سے ملاقات ، قائدکوعیدالفطر کی مبارکبادپیش کی


ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان کی  ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بانی وقائدجناب الطاف حسین سے ملاقات ، قائدکوعیدالفطر کی مبارکبادپیش کی
 Posted on: 4/22/2023

قائدتحریک الطاف حسین نے بھی ذمہ داران وکارکنان اوران کے اہل خانہ کوعیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور انکے لئے دعائیں کیں
  قائدتحریک الطاف حسین کی رمضان المبارک میں شاندار افطار پارٹیوں کے انعقاد پرایم کیوایم برطانیہ کوزبردست خراج تحسین  

لندن  …22  اپریل 2023ئ
ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بانی وقائدجناب الطاف حسین سے ملاقات کی اورانہیں عیدالفطر کی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے بھی یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اوران کے اہل خانہ کوعیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اوریوکے یونٹ کے تمام ذمہ داروںاورکارکنوں کے لئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان سب کوتحریک کے ساتھ اسی طرح مضبوطی سے جڑا رکھے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں یوکے کے چیپٹرز کے زیراہتمام شاندار افطارپارٹیوں کے انعقاد پر یوکے کے آرگنائزرسہیل خانزادہ ،سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورتمام چیپٹرز کے ذمہ داران کوزبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، وہ اپنے قائدجناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ ساتھ رہیںگے اوران کی قیادت میں یہ جدوجہد جاری رکھیںگے۔ 
٭٭٭٭٭



9/7/2024 10:54:56 AM