Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے مہاجروں کو شناخت دلوائی


 جناب الطاف حسین نے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے مہاجروں کو شناخت دلوائی
 Posted on: 3/10/2023

جناب الطاف حسین نے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا
ہوتے ہوئے مہاجروں کو شناخت دلوائی
، ارکان رابطہ کمیٹی ارشد حسین اور رکن الدین تاج کا لانڈھی اور کورنگی سیکٹر
 کے کارکنا ن کے اجلاس سے اظہار خیال  
کارکنان کا الطاف حسین سے آخر ی سانس تک ساتھ جڑے رہنے کا عزم 
لندن۔۔10مارچ 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسین اور رکن الدین تاج نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر اہوتے ہوئے عملی جدوجہد سے مہاجروں کو شناخت دلوائی وہ مہاجروں سمیت تمام مظلوم کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز لانڈھی اور کورنگی کے کارکنان کے اجلاس سے ٹیلی فون کے ذریعے کیا،اجلاس میں بزرگو ں نے بھی شرکت کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ جناب الطاف حسین بہادراور باہمت لیڈر ہیںاور  وہ  عزم وہمت کے ساتھ تمام تر حالات کا مقابلہ کرر ہے ہیں،الطاف حسین ہر مظلوم کے دلوں میں دھٹرکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے متعدد فوجی آپر یشن کئے گئے مگرالطاف حسین اور ایم کیوایم کو ختم نہیں جاسکا بلکہ ایم کیوایم آج بھی عوام میں مقبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی تحریک میں کارکنان کی بے بہا قربانیاں ہیںجنہیں کبھی فرامو ش نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ کہ خوف کے بت کوپاش پاش کر تے ہوئے آگے بڑھیں او رجناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں اور آپس میں اتحاد رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنا دیں ۔اس موقع پر کارکنان نے عزم کیاکہ وہ آخری سانس تک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدو جہد میں ساتھ رہیں گے ۔  

٭٭٭٭٭



9/12/2024 11:55:28 AM