Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے قائد تحریک الطاف حسین


سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے  قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 12/24/2022
سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے
 قائد تحریک الطاف حسین
علی رضا عابدی شہید کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے
 علی رضاعابدی شہید کے والد اپنے بیٹے کے سفاک قاتلوںکو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنے کی آس لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے
 قائد تحریک الطاف حسین کا علی رضا عابدی شہید کو زبردست خراج عقیدت 

لندن۔۔۔24، دسمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی شہیدکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے اور قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں جناب الطاف حسین نے سید علی رضاعابدی شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ علی رضاعابدی کی شہادت کو چار سال کاعرصہ بیت چکا ہے لیکن ان کے لواحقین آج تک انصاف سے محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ علی رضاعابدی شہید کے والد سید اخلاق حسین عابدی اپنے بیٹے کے سفاک قاتلوںکو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنے کی آس لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، شہید کی والدہ محترمہ صبیحہ اخلاق انصاف کے حصول کیلئے ہردروازے پر دستک دے رہی ہیں لیکن ان کی فریاد سننے والاکوئی نہیں ہے ۔ ایم کیوایم کے ہزاروں شہیدوں کے سفاک قاتلوں کی طرح علی رضاعابدی شہید کے قاتلوں کو بھی گرفتارنہیں کیاگیا اور وہ آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سید علی رضاعابدی شہید کے قاتلوں کو ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہید کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی شہیدکی والدہ محترمہ ، بیوہ ، بچوں اوردیگر لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ، سید علی رضاعابدی شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرکے اور شہید کے سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔(آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭
 


9/14/2024 11:20:35 PM