Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان سمیت پاکستان بھرکے عوام کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد


 ایم کیوایم کے کارکنان سمیت پاکستان بھرکے عوام کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد
 Posted on: 7/20/2021


ایم کیوایم کے کارکنان سمیت پاکستان بھرکے عوام کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے عیدالاضحی کی دلی مبارکباد 
 سنت ابراہیمی رضائے الہٰی کیلئے قربانی کرنے کادرس دیتی ہے 
 ریاست نے ایم کیوایم کے ساتھ ساتھ اسکے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوںپربھی پابندی عائد کررکھی ہے 
  کارکنان وعوام عیدالاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں خودہی فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم شہداء کے لواحقین سمیت دیگر غریب ومستحقین میں تقسیم کریں۔الطاف حسین

لندن …20 جولائی 2021ء 
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سمیت پاکستان کے تمام عوام کوعیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی  کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے کادن ہے ،سنت ابراہیمی  خداکی رضاکے لئے بڑی سے بڑی قربانی کرنے کادرس دیتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ریاست نے ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوںسے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحٰی پر قربانی کے جانوروںکی کھالیں خودہی فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم تحریک کے شہیدوںکے لواحقین، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ اور دیگر غریب ومستحقین میں تقسیم کریں، اسی طرح قربانی کا گوشت اپنے عزیز واقرباء کے ساتھ ساتھ مستحقین تک بھی پہنچائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم عیدالاضحی کے موقع پر غریبوں، مستحقین اورنادارافراد کوبھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں اورضرورت مندوں کی حسب توفیق مددکریں ۔

٭٭٭٭٭ 



9/18/2021 6:12:46 PM