Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد


ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد
 Posted on: 11/9/2022
ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد 
محفل میلاد میں لندن شہر کی معروف نعت خواں خواتین نے حصہ لیا 
محفل میلاد میں انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم 
کے حضور انتہا ئی عقیدت سے نعتیں پیش کی گئیں 
ایم کیو ایم برطانیہ کے مختلف یونٹس سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی 
محفل میلاد کے اختتام پر قائد تحریک الطاف حسین کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی 

لندن…8 نومبر 2022
جشن عید میلاد النبی  ۖ کے سلسلے میںایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی لندن کے علاقے ایجوئیر میں محفل میلاد کا انعقادکیا گیا۔ایجویئر میں واقع واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ محفل میلاد میں ایم کیو ایم برطانیہ کے مختلف یونٹس سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محفل میلاد میں لندن شہر کی معروف نعت خواں خواتین نے حصہ لیا ۔ثناء خوانوں نے محفل میلاد میں انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے پیارے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور انتہا ئی عقیدت سے نعتیں اورمنقبت پیش کیں۔ جس کے بعد نبی کریم  ۖ کی شان میں انتہائی عقیدت سے کھڑے ہوکر درود سلام پیش کیا گیا۔ سلام کے بعد مناجات کی گئی ۔ محفل میلاد کے اختتام پرایم کیو ایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ یاسمین نوین نے دعاکرائی۔ انہوں نے شعبہ خواتین کی سابق انچارج اورایم کیوایم کی بزرگ رکن مرحومہ صفیہ اکبر کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوران کی مغفرت کے لئے دعاکی۔ اس موقع پرتحریک کے شہدا کوخراج عقید ت پیش کیاگیا، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی ، اسیرکارکنوں کی رہائی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی ، درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس محفل میلاد کے انعقاد میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور حصہ لیا ۔
٭٭٭٭٭






















9/8/2024 4:38:22 PM