Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ کی کیا صورتحال ہے؟ BBC Report


کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ کی کیا صورتحال ہے؟ BBC Report
 Posted on: 10/16/2022

کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ کی کیا صورتحال ہے؟

ریاض سہیل، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

کراچی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے لیکن صبح سے ووٹروں کی تعداد کم دیکھی جا رہی ہے۔ یہ حلقے کورنگی اور ملیر اضلاع پر مشتمل ہیں جہاں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان امیدوار ہیں۔ این اے 237 ملیر کے لیے 194 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 112 انتہائی حساس اور 82 حساس پولنگ سٹیشن ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے۔

اس حلقے کی آبادی شہری اور دیہی ووٹروں پر مشتمل ہے جس میں قائد آباد، شرافی گوٹھ، ملیر، آنسو گوٹھ، جعفر طیار سوسائٹی ملیر کینٹ، بھٹائی آباد کے علاقے شامل ہے۔ یہاں تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کر رہے ہیں۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن جمیل احمد خان کے مسعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ملیر کے اس حلقے کے ساتھ واقع این اے 239 کورنگی میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں 330 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور 73 حساس ہیں۔

شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، کالا بورڈ، سعود آباد اور دیگر علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 888 ہے۔ یہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم کے امیدوار نیر رضا سے ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن محمد اکرم چیمہ کے استعفے کے بعد خالی قرار دی گئی ہے۔

الیکشن
Image caption: (فائل فوٹو)

مرکز میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں غیر اعلانیہ طور پر ان انتخابات میں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے سامنے کوئی مضبوط امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے بھی بڑے پیمانے پر مہم نہیں چلائی، بس انتخابات سے دو روز قبل عمران خان نے کراچی میں ایک جلسہ کیا تھا۔

سندھ حکومت انتخابات ملتوی کروانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اس کی ایک وجہ شدید بارشیں اور اس کے بعد متاثرین کی ان سکولوں میں موجودگی ہے جہاں پولنگ سٹیشن قائم ہونے تھے۔ اس غیر یقینی کی صورتحال میں سیاسی جماعتیں بھی بھرپور مہم چلانے سے قاصر رہی ہیں۔

ان دونوں حلقوں کے قریبی حلقے این اے 240 میں جولائی میں ضمنی انتخابات میں بھی ووٹروں کا ٹرن آؤٹ کم رہا تھا۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں یہاں ٹرن آؤٹ 37 فیصد سے زائد تھا جبکہ ضمنی انتخابات میں یہ 8 فیصد سے تھوڑا زائد تھا۔

یہاں سے ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ لانڈھی میں ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی پرتشدد وقعات پیش آئے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اس صورتحال کے پیش نظر آج ہونے والے انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جبکہ رینجرز بھی موجود ہیں۔



4/26/2024 10:10:30 PM