ایم کیوایم کے سینئر رکن ، سابق کنوینر اور تحریکی وتنظیمی امور کاوسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر ندیم احسان کو رابطہ کمیٹی کاایڈوائزر مقرر کردیا گیا، اعلامیہ ایم کیوایم
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ میں فیصلہ
بانی وقائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
لندن۔۔۔2، اکتوبر2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے انتہائی سینئر رکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کو رابطہ کمیٹی کاایڈوائزر مقررکردیا ہے ۔ بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے مختلف پیچیدہ امور میں مشاورت کے سلسلے میں تحریک کے انتہائی سینئر رکن ، رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر اور تحریکی وتنظیمی امور کاوسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر ندیم احسان کو رابطہ کمیٹی کاایڈوائزر مقرر کردیا ہے ۔ بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
٭٭٭٭٭