Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولاناعادل خان کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین


 Posted on: 10/11/2020

 مولاناعادل خان کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 مولاناعادل خان نے شہادت سے چند روز قبل ایک اجتماع میں تقریرکرتے ہوئے پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کی بات کویکسرمسترد کردیاتھا
حکمرانوںکو بھارت کوالزام دینے کے بجائے شرم سے ڈوب مرناچاہیے ۔ 
 عوام فرقہ وارانہ فسادات کی سازش اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔

لندن  …  11  اکتوبر 2020ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی شہادت کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران کے اہل خانہ اور تمام عقیدت مندوںسے دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف اور تمام وزراء یہ بیانات دے رہے ہیںکہ مولاناعادل خان کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے جبکہ مولاناعادل خان نے شہادت سے چند روز قبل ایک اجتماع میں ایک اہم تقریرکرتے ہوئے پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کی بات کویکسرمسترد کردیاتھااورکہاتھاکہ حکمرانوںاورمقتدر اداروں  کوشرم آنی چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولانا عادل خان شہید کی اس تقریرکی روشنی میں حکمرانوںکو بھارت کوالزام دینے کے بجائے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مولانا عادل خان شہید کے قتل کی آڑ میں کراچی میںفرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کوسمجھیں اوراپنے اتحاد سے اس سازش کوناکام بنادیں۔
 
٭٭٭٭٭


9/15/2024 12:53:44 AM