Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی کی ایم کیوایم امریکہ کی سی او سی کے رکن ریحان عبادت سے فون پر والدہ کے انتقال پر تعزیت

 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی کی ایم کیوایم امریکہ کی سی او سی کے رکن ریحان عبادت سے فون پر والدہ کے انتقال پر تعزیت
 Posted on: 9/26/2020

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی کی ایم کیوایم امریکہ کی سی او سی کے رکن ریحان عبادت سے فون پر والدہ کے انتقال پر تعزیت 
مرحومہ سرتاج بیگم کی نمازجنازہ پیرکومشی گن کے علاقے روچیسٹر میں واقع اسلامک
 ایسوسی ایشن آف گریٹر ڈیٹرائٹ میں بعد نمازظہرادا کی جائے گی
 تدفین Troy مشی گن میں واقع وہائٹ چیپل میموریل پارک سیمٹری میں ادا کی جائے گی
 ایم کیوایم امریکہ کے کارکنان مرحومہ کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کریں ۔ رابطہ کمیٹی

لندن  …  26  ستمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ریحان عبادت سے فون پر ان کی والدہ محترمہ سرتاج بیگم کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے ریحان عبادت سے کہا کہ ہم اور تحریک کے تمام ساتھی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ،آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء مرحومہ سرتاج بیگم کی نمازجنازہ پیر کو بعد نمازظہرمشی گن کے علاقے روچیسٹر میں واقع اسلامک ایسوسی ایشن آف گریٹر ڈیٹرائٹ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین مشی گن کے علاقے Troy میں واقع وہائٹ چیپل میموریل پارک سیمٹری میں ادا کی جائے گی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم امریکہ خصوصاً ڈیٹورائٹ مشی گن میں مقیم کارکنوںسے کہاہے کہ وہ ریحان عبادت کی والدہ مرحومہ کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کریں ۔ 

9/17/2024 2:42:12 PM