Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی وزیربلدیات اورپولیس چیف کی پریس کانفرنس ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی


  صوبائی وزیربلدیات اورپولیس چیف کی پریس کانفرنس ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/15/2020
 صوبائی وزیربلدیات اورپولیس چیف کی پریس کانفرنس ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
سرکاری حراست میں تشددکے ذریعے کسی بھی فرد سے اپنی مرضی کاکوئی بھی بیان لیاجاسکتاہے 
 اگرولی بابر قتل کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ رابطہ کمیٹی 
 اے پی ایم ایس او کایوم تاسیس بھرپور اندازمیں منائے جانے اورسندھ کے مستقل باشندوںکے درمیان اتحاد کی فضا سے 
حکومت سندھ بوکھلاگئی ہے اسی لئے اس طرح کے ڈرامے کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی

لندن  …  15  جون 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیربلدیات اورکراچی پولیس چیف کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پریس کانفرنس کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے جس کامقصد ایم کیوایم کوبدنام کرناہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 2013ء سے جس نئے ریاستی آپریشن کاآغاز کیاگیاہے وہ آج تک جاری ہے اورکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے بارے میں خودساختہ اسٹوری پیش کی جاتی ہے اورطرح طرح کے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں ۔آج کی پریس کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں بھی اپنی تیارکردہ کہانی پیش کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پو لیس اورسرکاری ایجنسیوں کی حراست میں تشددکے ذریعے کسی بھی فرد سے اپنی مرضی کاکوئی بھی بیان لیاجاسکتاہے لیکن اگرولی بابر قتل کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں بھی اسی طرح مختلف مقدمات میں ایم کیوایم کے کارکنوںکوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیالیکن جب اعلیٰ عدالت میں غیرجانبدارانہ کیس چلاتوایم کیوایم کے کارکنوںپربنائے گئے مقدمات غلط اورجھوٹ ثابت ہوئے اوروہ اعلیٰ عدالتوںسے بری ہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دراصل اس مرتبہ تحریک کے کارکنوں نے تمام ترجبرکے باوجود 11جون کواے پی ایم ایس او کایوم تاسیس کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جس بھرپور اندازمیں منایاہے اورسندھ کے مستقل باشندوںکے درمیان اتحاد کی فضا جس طرح پروان چڑھ رہی ہے اس سے حکومت بری طرح بوکھلاگئی ہے اسی لئے اس طرح کے ڈرامے کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ جواب دے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودپختون نوجوان نقیب اللہ محسودسمیت سینکڑوں بے گناہ افراد کے ماورائے عدالت قتل میںملوث راؤ انوار کو اب تک کیوں گرفتار نہیںکیاگیا؟اسے اب تک سزاکیوں نہیں دی گئی؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات اورخودساختہ کہانیوں کی حقیقت کواچھی طرح سمجھتے ہیں اوروہ ایسے کسی بھی پروپیگنڈے میں نہیں آئیںگے۔

٭٭٭٭٭




9/12/2024 11:21:47 AM