Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے، الطاف حسین


 Posted on: 3/31/2020
جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمان کے انتقال پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 آزادی صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، الطاف حسین
 دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
 آزادی صحافت کے نعرے لگانے والی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاگروپ کے ایڈیٹرانچیف کو 
جھوٹے مقدمات میں قید کرکے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہے، الطاف حسین
جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے، الطاف حسین
 موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوںمیں انسانی ، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کو بھی فراموش کررہی ہے، الطاف حسین
حکومت نے جاویدالرحمان کی علالت اورآخری ایام میں  ان کے چھوٹے بھائی میرشکیل الرحمان کو اپنے علیل بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دیکر  غیرانسانی، غیراسلامی اور غیراخلاقی عمل کیا ہے، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے اور ان کے آخری ایام میں میرشکیل الرحمان کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے عمل کو غیرانسانی اور غیراسلامی قراردیا ہے۔ ایک بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ میدان صحافت میں میرجاویدالرحمان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مرحوم نے اپنے والد محترم میرخلیل الرحمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی صحافت اور سچائی کے اظہارکیلئے گرانقدرکرداراداکیاہے اور جنگ پبلیکشن کی ترقی میں اہم اور نمایاں کردار اداکیاہے۔انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اورمرحوم اپنے چاہنے والوں کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ 
جناب الطاف حسین نے نیب کی جانب سے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوںمیں انسانی ، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کو بھی فراموش کررہی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے نعرے لگانے والی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاگروپ کے ایڈیٹرانچیف کو جھوٹے مقدمات میں قید کرکے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے میرجاویدالرحمان کی علالت اورآخری ایام میں  ان کے چھوٹے بھائی میرشکیل الرحمان کو اپنے علیل بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دیکر غیرانسانی، غیراسلامی اور غیراخلاقی عمل کیا ہے اور یہ عمل ظلم و جبر کی حکومت سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے تاکہ وہ اس کڑے اورمشکل وقت میں نہ صرف ملک وقوم کی خدمت کرسکیں بلکہ صحافتی میدان میں بھی آزادانہ کردار ادا کرسکیں۔ 
جناب الطاف حسین میرجاوید الرحمان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورسوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرجاوید الرحمان مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوںکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ (آمین)
٭٭٭٭٭


9/8/2024 9:33:02 PM