Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سقراط نے اپنے وقت کے جاہلوںکے ہاتھوںزہرکاپیالہ پیاتھاجبکہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے ظالم جرنیلوں کے ہاتھوں زہرکاپیالہ پیا۔الطاف حسین


 Posted on: 1/14/2020


سقراط نے اپنے وقت کے جاہلوںکے ہاتھوںزہرکاپیالہ پیاتھاجبکہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے
 ظالم جرنیلوں کے ہاتھوں زہرکاپیالہ پیا۔الطاف حسین
 ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے اپنی جان دیکر ظلم وجبرکے خلاف جرات وہمت اور وفاپرستی اورقربانی کی نئی تاریخ رقم کردی
 ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدایک عظیم رہنما اور بڑے عالم تھے، وہ ایک سوشل سائنٹسٹ،ماہرلسانیات اور بڑے فلاسفربھی تھے
قرآن کاپہلادرس علم حاصل کرنے کاہے، فوج نے علم پھیلانے والے ڈاکٹرحسن ظفر عارف کو قتل کرکے قرآن کاقتل کیاہے 
 ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے سندھی اوراردوبولنے والوں کے ملاپ کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیاہے ، اس کی تکمیل ہمیں کرنی ہے
 2020مظلوم قوموں کیلئے ریاستی مظالم سے نجات اور آزادی کاسال ثابت ہوگااور جرنیلوںکے دورکاخاتمہ ہوگا
 تمام مظلوم قوموںسے کہاکہ وقت آگیاہے کہ وہ ریاستی مظالم سے نجات کیلئے متحد ہوجائیں اورملکر آزادی حاصل کریں
 شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تعزیتی اجتماع سے خطاب

لندن  …  14  جنوری 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سقراط نے سچ کی خاطر اپنے وقت کے جاہلوںکے ہاتھوںزہرکاپیالہ پیاتھاجبکہ شہید وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے حق کی خاطر پاکستان کے ظالم جرنیلوں کے ہاتھوں زہرکاپیالہ پیااوراپنی جان دیکر ظلم وجبرکے خلاف جرات وہمت اور وفاپرستی اورقربانی کی نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے یہ بات شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کی دوسری برسی کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہونے والے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں،نوجوانوں،بزرگوںاورشعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاستی جبر وستم کے باوجود پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدنے اپنے ضمیرکاسودانہیں کیاتوانہیں گرفتارکیاگیا، سرکاری ٹارچر سیلوں میں تشددکانشانہ بنایاگیا، جیل میں قید کیاگیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، وہ جیل اورقیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے اورتمام ترمظالم ،مصائب ومشکلات اوردھمکیوںکے باوجود تحریک سے اپنی وفانبھاتے رہے ۔ ان کی ثابت قدمی اوروفاداری پرفوج کے جرنیلوں نے انہیں قتل کرنے کافیصلہ کیا، لہٰذا  13جنوری 2018ء کو دفتر سے گھرجاتے ہوئے فوج کے اہلکاروںنے پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکوحراست میں لیا اور اپنے سیف ہاؤس میں تشددکانشانہ بنایاان سے آخری بار کہاگیاکہ وہ الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیں لیکن انہوں نے اپنی وفاکاسودانہیں کیااوریہی جواب دیا کہ میں دنیا چھوڑدوں گالیکن اپنانظریہ نہیں چھوڑوںگا،میراجسم ختم ہوجائے گالیکن میرانظریہ زندہ رہے گا،بالآخرانہیں سفاکی سے شہیدکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیاکی تاریخ میں ہردورمیں لوگ اپنے نظریات کیلئے جانیںدیتے ہیں مگرہرکسی کے جان دینے کااندازجداہوتاہے لیکن جو اپنے علم وفن میں یکتا ہو اوراپنے علم کی طاقت پر یقین رکھتاہو،اس کایقین اورعزم وحوصلہ بڑے بڑے اونچے پہاڑوںسے بھی بلند ہوتاہے اوراس کی موت کاانداز بھی الگ ہوتاہے اور وہ دنیاسے جاتے جاتے بھی اپنے طالبعلموںکوبتادیتاہے کہ اگرحق اورسچ کے لئے جان دینی ہے تواس طرح جان دو۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے طلباکوظلم کوظلم کہنے کادرس دیاتواپنی زندگی کواس کا عملی نمونہ بناکرپیش کیااورکبھی بھی ظالموں کے آگے سرنہیں جھکایا۔ ان کی شہادت نہ صرف ایم کیوایم کے لئے بلکہ تمام مظلوم قوموں کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے ۔
جناب الطاف حسین نے شہید وفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدایک عظیم رہنما اور ایک بڑے عالم تھے، وہ ایک سوشل سائنٹسٹ،ماہرلسانیات اور بڑے فلاسفربھی تھے اورفلاسفی تمام موضوعات اورعلمیات کی ماں ہوتی ہے ،علم اورغوروفکر سے ذہن کے بیدار ہونے والے سیل ایسے ایسے نظریات کوجنم دیتے ہیں جوطرح طرح کی ایجادات کے ذریعے انسانوں کی قسمت بدل دیتے ہیں، بلب ، ٹیلی فون اور ایسی ایجادات اس کی سب سے بڑی مثال ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید چلتی پھرتی درس گاہ تھے،وہ نوجوانوں میں علم پھیلانے والے تھے اورقرآن کاپہلا درس علم حاصل کرنے کا ہے، فوج نے انہیں بیدردی سے قتل کرکے میری نظرمیں قرآن کاقتل کیاہے، فوج نے ایک نیک سیرت انسان کونہیں بلکہ علم کی دولت سے مالا مال ایک عظیم ہستی کو قتل کرکے قرآن مجید کوشہیدکیاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ  قرآن مجید ہی میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ ہم نے زمین وآسمان کومسخر کردیا اوراس میں نشانیاںہیں علم والوں کے لئے ۔لہٰذا جو علم کوپھیلانے والاہوگاوہ قرآن کوپھیلانے والاہوگااورجو علم کوپھیلانے والے کاقاتل ہوگاوہ کلام الہٰی کاقاتل ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ وہ صحافی اورکالم نگار جنہوں نے پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید سے تعلیم حاصل کی، ان سے لکھناسیکھا، جنہیں میں نے ڈاکٹرصاحب کے گھرپرکام کرتے دیکھا، انہیںآج ڈاکٹرصاحب کی برسی پر اپنے استاد کے لئے دولفظ تک لکھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جسمم کے رہنماسائیں شفیع برفت کہتے ہیںکہ ارتقائی عمل کے تحت سندھی اوراردوبولنے والے قریب آرہے ہیںاور ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی خدمات اس سلسلے میں ایک سنگ میل کانام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے سندھی اوراردوبولنے والوں کے ملاپ کے لئے سنگ بنیاد رکھ دیاہے اور اب اس کی تکمیل ہمیں ملکر کرنی ہے اورملکر سندھ کوآزادکراناہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ، ڈی جی رینجرزسندھ جنرل رضوان اختر، جنرل بلال اکبر، جنرل محمدسعید ہمارے لئے'' وارکرمنلز '' کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے ڈاکوکہہ کرسندھیوںکوقتل کیا، طالبان کہہ کرپشتونوں کاقتل عام کیا، ان کے گھروںپر بمباری کی ، بلوچوں کاقتل کیا ،ان کی لاشیں مسخ کرکے پھینکیں، مہاجروںکودہشت گرد کہہ کرہزاروںمعصوم مہاجرنوجوانوں کاماورائے عدالت قتل کیا، تمام عوام میں ایم کیوایم کے خلاف نفرت پھیلائی اورظلم وستم کے پہاڑ توڑے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی وقت آیا، ان مظالم کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ 2020ء ہے اوریہ دوبارہ نہیں آئے گا،یہ 2020مظلوم قوموں کے لئے ریاستی مظالم سے نجات اور آزادی کاسال ثابت ہوگااور جرنیلوںکے دورکاخاتمہ ہوگا۔انہوںنے تمام مظلوم قوموںسے کہاکہ وقت آگیاہے کہ وہ ریاستی مظالم سے نجات کے لئے متحد ہوجائیں اورملکر آزادی حاصل کریں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید وفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی قربانی کوقبول فرمائے اورمظلوم اقوام کوآزادی نصیب فرمائے ۔ انہوںنے خطاب کے بعد شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ 
٭٭٭٭٭



9/7/2024 9:45:09 AM