Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        


 Posted on: 12/7/2019

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سماع کاانعقاد 
 اجتماع میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں نے شرکت
 ممتازقوال نوشادشعلہ اجمیری اوران کے ہمنواؤںنے اپنی خوبصورت آوازمیںقوالیاں پیش کیں
قوال نے امجد صابری شہید  کی مشہورقوالی '' جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے '' گا ئی تو شرکاء میںزبردست جوش وخروش پیداہوگیا 
ایم کیوایم کے کارکنان اور کئی نوجوان تنظیم کے پرچم لہراتے ہوئے اسٹیج پر آگئے اورقوالوں کے ساتھ خودبھی ہم آوازہو گئے
 حاظرین کے جوش وخروش نے قوال نوشاد شعلہ اجمیری میں بھی جوش پیدا کردیا اورانہوں نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکریہ قوالی گائی 

ڈربن  …  6  دسمبر 2019ئ
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سماع کاانعقاد کیاگیا۔دعوت حلیم اور محفل سماع کاانعقادڈربن کے علاقے اوورپورٹ میں کیاگیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگوں ، خواتین اوربچوںکی بڑی تعدادشامل تھی۔محفل سماع میں شرکت کے لئے بیشترافراد اپنی پوری پوری فیملی کے ساتھ آئے تھے ۔ اجتماع گاہ کوایم کیوایم کے بڑے بڑے پرچموںاور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویرسے سجایاگیاتھا۔ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے جوشیلے کارکنوں نے علاقے میں مختلف مقامات پر ایم کیوایم کے پرچم لگاکر ڈربن میںبھی کراچی کاماحول قائم کردیا۔اجتماع میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرجناب الطاف حسین کی تصاویرپر مشتمل ترانہ بھی پیش کیاگیا۔ ممتازقوال نوشادشعلہ اجمیری اوران کے ہمنواؤںنے اپنی خوبصورت آوازمیںقوالیاں پیش کیںجن میں حمد، نعت اورمنقبت شامل تھیں ۔ شعلہ اجمیری نے جب پاکستان کے ممتازقوال حضرت امجد صابری شہید   کی گائی ہوئی مشہورقوالی '' جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے…اب سحر جو آئے گی وہ سحر ہماری ہے '' گاناشروع کی توپورے اجتماع کے شرکاء میںزبردست جوش وخروش پیداہوگیا اورایم کیوایم کے کارکنان اور کئی نوجوان تنظیم کے پرچم لہراتے ہوئے اسٹیج پر آگئے اورقوالوں کے ساتھ خودبھی ہم آوازہوکریہ مشہورقوالی گائی۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں نے بھی قوالی پر اپنے جوش وخروش کااظہار کیا۔ اس موقع پر پورے اجتماع گاہ میں موجود شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔ حاظرین کے جوش وخروش نے قوال نوشاد شعلہ اجمیری میں بھی جوش پیدا کردیا اورانہوں نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکریہ قوالی گائی ۔ محفل سماع کے اختتام پر حاظرین کی تواضع حلیم سے کی گئی ۔ حاظرین نے شاندارمحفل سماع اوردعوت حلیم کااہتمام کرنے پرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور ڈربن چیپٹرکے ذمہ داروںکومبارکباد پیش کی ۔

٭٭٭٭٭






 






9/8/2024 7:40:10 PM