Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنوں کے بارے میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنوں کے بارے میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/25/2019
سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنوں کے بارے میں
لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ 
یہ تمام الزامات ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورکرمنلائزیشن کی پالیسی کا تسلسل ہیں ۔رابطہ کمیٹی 
رینجرزنے ایم کیوایم کے کارکن آصف پاشا کو مفرور قراردیا ہے جبکہ آصف پاشا جمعہ 22فروری سے رینجرز کی حراست میں ہیں
رینجرزکی جانب سے آصف پاشا کومفرور قرار دینے سے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ کہیں انہیں ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور انسانی حقوق کے ادارے آصف پاشا اوردیگر زیرحراست کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کریں۔رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔25، فروری2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ رینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم اور بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے جمعہ 22، فروری 2019ء کو کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکرایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹریونٹ 38 کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 189 کے کارکن محمد رضا اور نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن سجاد کوگرفتارکرلیاتھا جوکہ تاحال رینجرز کی حراست میں ہیں۔ ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو بلاجواز اورغیرقانونی طورپر گرفتارکیاگیا ہے اور ایم کیوایم کی جانب سے ان کی غیرقانونی گرفتاریوں کی رپورٹ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کوارسال کی جاچکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ رینجرز کے کرنل فیصل اعوان کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان سے منسوب جو جھوٹے قصے کہانیاں پیش کی گئی ہیں اور جو الزامات لگائے گئے ہیں ایم کیوایم ان تمام خودساختہ کہانیوں اورالزامات کی سختی سے تردیدکرتی ہے اوریہ سمجھتی ہے کہ الزامات ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورکرمنلائزیشن کی پالیسی کا تسلسل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 6برسوں سے جاری ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں نے کسی کوایک کنکرتک نہیں مارالیکن ایم کیوایم کوبدنام کرنے اوراس کے خلاف آپریشن کوجائزقراردینے کے لئے ہرچندروزبعد نئے نئے قصے کہانیاں میڈیاپرپیش کی جاتی ہیں اورایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس میڈیاٹرائل اور ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی کا مقصد صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ رینجرز کی پریس کانفرنس میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن کے کارکن آصف پاشا کو مفرور قراردیاگیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آصف پاشا کورینجرزنے جمعہ 22فروری کوگرفتارکیااوروہ گزشتہ چارروزسے رینجرز کی حراست میں ہیں لیکن رینجرزکی جانب سے آصف پاشا کومفرور قرار دینے سے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ کہیں انہیں ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور انسانی حقوق کے ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکن آصف پاشا اوردیگر زیرحراست کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جھوٹے الزامات سے نہ تو ایم کیوایم کو پرامن اورجمہوری جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے اورنہ ہی پاکستان کے عوام کو گمراہ کیاجاسکتا ہے ، انشاء اللہ، تمام ترریاستی مظالم کے باوجودمہاجروں سمیت ملک بھرکے مظلوموں کے آئینی ، قانونی ، جمہوری اور انسانی حقوق کیلئے ایم کیوایم کی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔
*****

9/8/2024 4:46:01 PM