Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضا عابدی کا بہیمانہ قتل ایک بڑاسانحہ اور گہری سازش کاحصہ ہے


ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضا عابدی کا بہیمانہ قتل ایک بڑاسانحہ اور گہری سازش کاحصہ ہے
 Posted on: 12/25/2018
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضا عابدی کا بہیمانہ قتل ایک بڑاسانحہ اور گہری سازش کاحصہ ہے
۔ ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی کامشترکہ بیان
سیدعلی رضاعابدی ایم کیوایم سے علیحدہ ہونے کے باوجود الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیاپر اپنے جن خیالات کا اظہار
کرتے رہتے تھے وہ اسٹیبلشمنٹ کوبہت کھٹکتے تھے ،
سیدعلی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل نے ہم سب کوشدیدصدمہ میں مبتلاکردیاہے۔ ڈاکٹرندیم احسان 
اس طرح کے واقعات کرواکرسندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی میں کسی نئے آپریشن کیلئے گراؤنڈبنایاجارہاہے ، علی رضاعابدی کابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
ایک طرف کہاجاتاہے کہ مختلف شخصیات کوخطرہ ہے لیکن دوسری جانب سرکاری طورپر دی گئی سیکوریٹی واپس لے لی گئی ۔ ڈاکٹرندیم احسان
علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ ڈاکٹرندیم احسان 
یہ سانحہ ہم سب کے لئے صدمہ کاباعث ہے، ہم سب علی رضاعابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضا عابدی کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کو ایک بڑاسانحہ اور گہری سازش کاحصہ قراردیاہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی ایم کیوایم سے علیحدہ ہونے کے باوجود الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیاپر اپنے جن خیالات کا اظہار کرتے رہتے تھے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں تھے اوران کے یہ خیالات اسٹیبلشمنٹ کوبہت کھٹکتے تھے ، آج انہیں جس طرح بیدردی سے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا اس نے ہم سب ہی کونہیں بلکہ تمام کارکنان وعوام کوشدیدصدمہ میں مبتلاکردیاہے۔ ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں اچانک جس طرح دہشت گردی کے یہ واقعات شروع ہوئے ہیں اس سے صاف لگتاہے کہ اس طرح کے واقعات کرواکرسندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی میں کسی نئے آپریشن کیلئے گراؤنڈبنایاجارہاہے ، علی رضاعابدی کابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس خیال کواس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ایک طرف یہ بھی کہاجاتاہے کہ مختلف شخصیات کوخطرہ ہے لیکن دوسری جانب سرکاری طورپر مختلف سیاسی شخصیات کودی گئی سیکوریٹی گزشتہ دنوں واپس لے لی گئی ۔ ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی رضاعابدی کابہیمانہ قتل مہاجروں کی نسل کشی کاتسلسل ہے جس کاسلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ علی رضاعابدی کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے ۔ ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے علی رضاعابدی کی شہادت پر ان کے والد سیداخلاق عابدی اور ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ ہم سب کے لئے صدمہ کاباعث ہے، ہم سب ان کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ علی رضا عابدی شہید کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواراہل خانہ کویہ ناقابل تلافی نقصان اورصدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اور صبر عطا کرے 
*****

9/17/2024 3:11:18 AM