Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پراللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 9/16/2018
ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پراللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا، قائد تحریک الطاف حسین
شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تحریک کے شہداء کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے گھناؤنی سازش کے تحت لندن میں ڈاکٹرعمران فاروق کو بیدری سے قتل کیا، الطاف حسین
قتل کاالزام ایم کیوایم پرعائد کرکے ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاتارہا ہے ، الطاف حسین
وفاپرست کارکنان، تحریک کے شہداء اوران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں، الطاف حسین
شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی آٹھویں برسی کے موقع پر بیان
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تحریک کے شہداء کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی اور ظلم وجبرکے نظام کے خلاف حق پرستی کی جدوجہد انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ سال قبل پاکستان کی ظالم وسفاک اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی نے ایک گھناؤنی سازش کے تحت لندن میں ڈاکٹرعمران فاروق کو بیدری سے قتل کردیااور دنیا بھرکو گمراہ کرنے کیلئے اس سفاکانہ قتل کی ذمہ داری ایم کیوایم پرعائد کرکے ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاتارہا تاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے اصل قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو بچایاجاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے قتل کی سازش تیارکی اور اس سازش کوعملی جامہ پہنایا وہ قدرت کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور انشاء اللہ سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پراللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنان وہمدردوں پرزوردیا کہ وہ تحریک کے شہداء اوران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں کیونکہ زندہ قومیں اپنے شہداء اوران کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اورجوقومیں اپنے شہداء کو فراموش کردیتی ہیں وہ قومیں دنیا سے مٹ جایاکرتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، شہیدکے تمام سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ، شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کو صحت وتندرستی عطا فرمائے،انکے بچوں کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرے اوران کا مستقبل روشن کرے ۔( آمین)
*****
5/14/2026 12:34:50 AM
اگرایٹمی ہتھیار ایران کے لئے غلط ہیں توپھرایٹمی ہتھیارامریکہ،روس، چین،
...
11 May 2026
میں صرف فوج کے جرنیلوں یا افسران کے سیاست میں حصہ لینے کا مخالف ہوں، ی
...
11 May 2026
سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابط
...
10 May 2026
پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہےکہ ب
...
10 May 2026
عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف آج جو ہورہا ہے وہ قانون قدرت ہے جسے
...
09 May 2026
ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گ
...
09 May 2026
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن اوصاف علی کی جبری گمشدگی تشویشناک ہے۔
...
08 May 2026
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کو رہاکرنے کا
...
06 May 2026
آئل ٹینکر “Honour 25” کے عملے کے اغوا پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظ
...
05 May 2026
کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر انتہائی تشویشناک ہے،
...
04 May 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us