Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں ادھرادھردینے کے بجائے کھالیں خودفروخت کرکے اس کی رقم شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ افرادکے مستحق اہل خانہ کودے دیں ۔الطاف حسین


عوام عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں ادھرادھردینے کے بجائے کھالیں خودفروخت کرکے اس کی رقم شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ افرادکے مستحق اہل خانہ کودے دیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 8/20/2018

جعلی الیکشن میں عوام اورجمہوری جماعتوں کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالاگیا، فوج جیت گئی ۔الطاف حسین
پاکستان اسی صورت میں بچ سکتاہے کہ جرنیلوں کاقبضہ ختم کرکے عوام کاپاکستان عوام کے حوالے کیاجائے 
مدینے کی ریاست قائم کرنے کااعلان کرنے والے کے منہ سے ’’ خاتم النبیین ‘‘ کالفظ تک ادانہیں ہوسکا
عمران خان نے ہرمعاملے پر یوٹرن لیا اوراپنی کہی ہوئی بات سے پھرگیا ۔الطاف حسین
پنجاب اورخیبرپختونخوا میں فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف لوگوں نے نعرے لگائے لیکن کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا
ایک نعرے پر ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیاجوآج تک جاری ہے ۔الطاف حسین
عوام عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں ادھرادھردینے کے بجائے کھالیں خودفروخت کرکے اس کی رقم شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ افرادکے مستحق اہل خانہ کودے دیں ۔الطاف حسین
یوم آزادی پر تمام شہروں میں ریلیاں نکال کراپنے قائدسے محبت اوروابستگی کا زوردار اظہارکرنے والے نوجوانوں
کو زبردست خراج تحسین کرتاہوں۔ الطا ف حسین

لندن ۔۔۔ 20 اگست 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حالیہ جعلی الیکشن میں عوام اورجمہوری جماعتوں کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالاگیا، فوج جیت گئی اورعمران خان نے کل وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھالیا۔ پاکستان اسی صورت میں بچ سکتاہے کہ پاکستان پر جرنیلوں کاقبضہ ختم کرکے عوام کاپاکستان عوام کے حوالے کیاجائے ۔انہوں نے یہ بات اتوارکوکارکنوں اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاگیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 25جولائی کوہونے والے الیکشن کے بارے میں دنیابھرکی مانیٹرنگ ٹیمیں اورپریزائیڈنگ افسران اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ الیکشن فوجی الیکشن تھے جس میں فوج جیت گئی اورسویلین جماعتیں ہارگئیں اورعوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،اس میں فوج کانمائندہ عمران خان کامیاب ہوا جوانتہائی بدکردار شخص ہے۔ کل عمران خان نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اعلان کیاتھا کہ میں مدینے کی ریاست قائم کروں گا لیکن وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھاتے ہوئے اس کے منہ سے ’’ خاتم النبیین‘‘ کالفظ تک ادانہیں ہوسکا۔عمران خان کے ذہن پر ملک کی قیادت کاخناس سوارہے اسی لئے حلف میں ’’ قیامت ‘‘ کے بجائے ’’ قیادت ‘‘ کا لفظ منہ سے نکلا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہرمعاملے پر یوٹرن لیا اوراپنی کہی ہوئی بات سے پھرگیا، عمران خان صاف اورشفاف قیادت اورایماندارلوگوں کوعہدوں پر لانے کی بات کرتاتھالیکن اس نے پنجاب میں ایک ایسے شخص کووزیراعلیٰ بنادیا ہے جوقتل اوربدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے منصب پر بھی اس فرد کو منتخب کرایاجس کوعمران خان خود ڈاکوکہتاتھا۔اسی طرح عمران خان نے جعلی ایم کیوایم سے الائنس کرلیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے اعلان کیاتھاک جس دن پی ٹی آئی کی حکومت آئی اسی روز تمام گورنرہاؤسز کی دیواروں کوڈھادیاجائے گا، اب ان کے بلڈوزرکہاں ہیں؟ عمران خان الیکشن سے پہلے electables اورآزاد ارکان اسمبلی کوبہت برابھلا کہتاتھااوریہ کہاکرتاتھاکہ ان کواپنی پارٹی میں نہیں لیں گے مگرجب الیکشن آئے توانہوں نے پارٹی ٹکٹ کارکنوں کے بجائے electablesکودیے اورآزادارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملایا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے ہرالیکشن میں اپنے کارکنوں کوٹکٹ دیے اورانہیں ایوانوں میں پہنچایا۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کے لئے مہاجروں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دی لیکن پاکستان پران لوگوں نے قبضہ کرلیاجنہوں نے قیام پاکستا ن کے لئے کوئی قربانی نہیں دی بلکہ پاکستان کی مخالفت کی، حریت پسندوں کے خلاف انگریزوں کاساتھ دیا۔ پاکستان پر قبضہ کرنے والوں نے مہاجروں کوناانصافیوں اورمظالم کانشانہ بنایا اورآج تک بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے تمام سیاسی جماعتیں فوج کی لے پالک ہیں ،واحد الطاف حسین ہے جوآج تک اس فرسودہ نظام اورفوج کے تسلط کے خلاف آوازاٹھارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سینکڑوں افرادکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث راؤانوار اوردیگر پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، راؤانوار کورہاکردیاگیا، اس کے ظلم کے خلاف اٹھنے والی پشتون تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کے لوگوں کوبھی خرید لیاگیااورآج وہ لوگ بھی خاموش ہوگئے ہیں۔ غیرت مندپختونوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اوراس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں۔ انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان کیاتھالیکن اس کے ذمہ داروں کوسزانہیں دی گئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف لوگوں نے کھلے کھلے نعرے لگائے لیکن کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہواجبکہ ایک نعرے پر ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیاجوآج تک جاری ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں ادھرادھرکسی جماعت یاتنظیم کونہ دیں بلکہ کھالیں خودفروخت کرکے اس کی رقم شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اورلاپتہ افرادکے مستحق اہل خانہ کودے دیں تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کے یوم آزادی پر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام شہروں میں ریلیاں نکالنے والے نوجوانوں اورعوام کو کرتحریک اوراپنے قائدسے محبت اوروابستگی کا زوردار اظہارکرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

*****

9/16/2024 6:57:36 AM