Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازصحافی محترمہ ماوری سرمداور بلاگر احمد وقاص گورایہ کے اہل خانہ کوڈرانے دھمکانے اورہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ الطاف حسین

ممتازصحافی محترمہ ماوری سرمداور بلاگر احمد وقاص گورایہ کے اہل خانہ کوڈرانے دھمکانے اورہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/22/2018
ممتازصحافی محترمہ ماوری سرمداور بلاگر احمد وقاص گورایہ کے اہل خانہ کوڈرانے دھمکانے اورہراساں
کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں ۔ الطاف حسین
پاکستان میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیابھی بے پناؤ دباؤڈالاجارہاہے،
اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اینکرز، صحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزکو انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، 
انہیں اغواکیاجارہاہے، تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ، انہیں خاموش کرانے کیلئے کھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں 
جبر وتشددکے ان ہتھکنڈوں میں بہت تیزی آگئی ہے ۔ الطا ف حسین
اینکرز، صحافیوں او ربلاگرزکوہراساں کرنے اورڈرانے دھمکانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 22 جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازصحافی محترمہ ماوری سرمدکے گھرپرپراسرارڈکیتی اورسرکاری اہلکاروں کی جانب سے بلاگر احمد وقاص گورایہ کے اہل خانہ کوڈرانے دھمکانے اورہراساں کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اب یہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے کہ پاکستان میں سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے جہاں ایک طرف اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں وہیں دوسری جانب الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیابھی بے پناؤ دباؤڈالاجارہاہے،اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اینکرز، صحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزکوبھی طرح طرح سے انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، انہیں اغواکیاجارہاہے، تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ، انہیں خاموش کرانے کیلئے انہیں اوران کے اہل خانہ کوکھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی چندبلاگرزکوحراست میں لے کرکئی کئی ماہ تک لاپتہ رکھ کر انہیں تشددکانشانہ بنایاگیا اوراب اس طرح کے واقعات اورجبر وتشددکے ہتھکنڈوں میں بہت تیزی آگئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ممتاز صحافی ماوری سرمد کے گھرپرپراسرارڈکیتی کاواقعہ اوربلاگروقاص گورایہ کے اہل خانہ کودھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ماوری سرمد اوروقاص گورایہ اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ اینکرز، صحافیوں او ربلاگرزکوہراساں کرنے اورڈرانے دھمکانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ 
*****

پاکستان میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیابھی بے پناؤ دباؤڈالاجارہاہے،
اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اینکرز، صحافیوں، تجزیہ نگاروں اوربلاگرزکو انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، 
انہیں اغواکیاجارہاہے، تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ، انہیں خاموش کرانے کیلئے کھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں 
جبر وتشددکے ان ہتھکنڈوں میں بہت تیزی آگئی ہے ۔ الطا ف حسین
اینکرز، صحافیوں او ربلاگرزکوہراساں کرنے اورڈرانے دھمکانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ الطاف حسین

9/12/2024 11:15:55 AM