Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام بریڈفورڈ میں دعوت افطار


 ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام بریڈفورڈ میں دعوت افطار
 Posted on: 6/3/2018 1
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کوکچلاجارہاہے۔ قاسم علی رضا
آج پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ شہریوں کی بنیادی حقوق سے محرومی ہے۔ قاسم علی رضا
ملک اسی صورت میں مضبوط ہوتے ہیں جب ملک میں آبادتمام اکائیوں کومساوی حقوق دیے جائیں۔ قاسم علی رضا
پاکستان چندجاگیرداروں، وڈیروں اورجرنیلوں کی جاگیرنہیں بلکہ اس پر بانیان پاکستان کاحق ہے۔محمدسلیم 
پاکستان میں سیاسی آزادیاں سلب کی جارہی ہیں، ایسی صورت میں ہونے والے الیکشن منصفانہ نہیں ہوسکتے۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام بریڈفورڈ میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے کہاہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والوں کوکچلاجارہاہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام بریڈفورڈ میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بریڈفورڈ چیپٹرکے زیراہتمام ہونے والی یہ دعوت افطارمقامی کمیونٹی سینٹرمیں منعقدکی گئی جس میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ بریڈفورڈ میں آباد کشمیریوں، پنجابی اور پختونوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ قاسم علی رضانے کہاکہ پاکستان کاآئین شہریوں کومساوی حقوق دینے کی بات کرتاہے لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ شہریوں کی بنیادی حقوق سے محرومی ہے ،جومہاجر، پشتون، بلوچ ، سندھی ، گلگتی ، بلتستانی ، ہزارے وال اپنے حقو ق کیلئے آواز اٹھارہے ہیں ان کی آوازسننے کے بجائے انہیں طاقت سے کچلاجارہاہے، انہیں ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور بلاگرزتک کونہیں بخشاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات میں حصول علم اورعلم بانٹنے والوں کی بہت اہمیت ہے لیکن ایم کیوایم کے رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف جوایک بڑے معلم، بڑے پروفیسر اوردانشورتھے، جنہوں نے برسوں تک ہزاروں طلبہ کو تعلیم دی انہیں صرف اس جرم میں تشدد کرکے سفاکی سے شہید کردیاکہ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوئے اورانہوں نے حقوق ، انصاف اورمساوات کی بات کی ۔ انہوں نے کہاکہ صرف زندہ بادکے نعرے لگاکرملک کومضبوط نہیں بنایاجاسکتا، ملک اسی صورت میں مضبوط ہوتے ہیں جب ملک میں آبادتمام اکائیوں کومساوی حقوق دیے جائیں۔ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن محمدسلیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ مہاجروں نے پاکستان بنایا اوراس کے قیام کے لئے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا، پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑ کرہجرت کی لیکن پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہمیشہ غیروں اوردوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیاگیااورآج بھی کیاجارہاہے ، ہر دور میں ہمارا قتل عام کیاگیا،آج بھی ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے ، مہاجروں کے متفقہ قائدجناب الطا ف حسین کی تقریر اور میڈیا کوریج پر پابندی عائدکردی گئی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت 22ہزارمہاجروں کوپولیس رینجرزاورسیکوریٹی فورسز اوران کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، ہزاروں نوجوان جیلوں میں بندہیں،سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چندجاگیرداروں، وڈیروں اورجرنیلوں کی جاگیرنہیں بلکہ اس پر بانیان پاکستان کاحق ہے ۔ایم کیوایم یوکے کے آرگنائرز ہاشم اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم پاکستان کے جغرافیہ میں رہتے ہوئے اپنے حقوق چاہتے ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی آزادیاں سلب کی جارہی ہیں،ہمارے ہاتھ پاؤں بابندھ دیے گئے ہیں، ایسی صورت میں ہونے والے الیکشن منصفانہ نہیں ہوسکتے ، اسلئے ہم ایسے الیکشن کابائیکاٹ کرتے ہیں۔ تقریب سے ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محسن سعیداورایم کیوایم بریڈفورڈ چیپٹرکے انچارج واصف نے بھی خطاب کیا۔ 
*****


















9/15/2024 12:14:24 AM